نینی تال: اتراکھنڈ میں ایک 65 سالہ شخص نے مبینہ طور پر دو سالہ لڑکی کے ساتھ عصمت دری کی۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) (سٹی) ہربنس سنگھ نے بتایا کہ متاثرہ کو تھوڑی دیر کے لیے مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا اور اس کے نمونے جمع کرنے کے بعد اسے چھٹی دے دی گئی۔
سینئر پولیس اہلکار نے مزید کہا کہ "متاثرہ کی ماں کی شکایت کے بعد، بھارتیہ نیا سنہتا (بی این ایس) اور پوسکو ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے"۔
متاثرہ کی ماں اور کچھ دوسرے لوگ ہفتہ کی شام تقریباً 4.30 بجے ایک کھیت میں کام کر رہے تھے۔ اس وقت متاثرہ کی ماں نے متاثرہ کے رونے کی آواز سنی اور ان کے گھر چلی گئی، اس نے دیکھا کہ ملزم، جو ان کے آس پاس ہی میں رہتا تھا۔ جب متاثرہ کی ماں نے اسے چھڑانے کی کوشش کی تو ملزم نے کسی طرح سے خاتون کو پیٹا، متاثرہ کو بعد میں بی ڈی پانڈے ہسپتال لے جایا گیا۔
ایس پی (سٹی) نے مزید کہا کہ "ہم نے متاثرہ کی ماں کا بیان ریکارڈ کر لیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق متاثرہ ملزم کو دادا کہہ کر مخاطب کیا کرتی تھی"۔ ایس پی (سٹی) نے مزید کہا کہ بی ڈی پانڈے اسپتال کی ڈاکٹر دروپدی گبریال نے بتایا کہ بچے کے نمونے جانچ کے لیے بھیجے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ کولکتہ میں 31 سالہ ٹرینی ڈاکٹر کے ساتھ گینگ ریپ اور قتل کے بعد پورے ملک میں شدید غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی۔ ملک بھر میں اس گھناونے واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اب تک بھی جاری ہے۔ اس واقعہ کے بعد بھی گینگ ریپ کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں۔