ETV Bharat / state

شبھندو ادھیکاری سمیت بی جے پی کے چھ ایم ایل ایز اسمبلی سے معطل - شبھندو ادھیکاری سمیت بی جے پی

Chaos in Bengal Assembly: مغربی بنگال اسمبلی میں سندیش کھالی تنازع پر بحث کے بعد اسپیکر نے حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری سمیت بی جے پی کے چھ ارکان اسمبلی کو معطل کردیا۔ چھ اراکین کی معطلی کے بعد بی جے پی کے حامیوں نے اسمبلی کے باہر زور دار احتجاج کیا۔

شبھندو ادھیکاری سمیت بی جے پی کے چھ ممبر اسمبلی معطل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 12, 2024, 5:29 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال اسمبلی میں سندیش کھالی کو لے کر گرما گرمی ہوئی۔ بی جے پی کے چھ رکن اسمبلی بشمول اپوزیشن لیڈر شبھندو ادھیکاری کو پیر کو معطل کر دیا گیا۔ بی جے پی کے ممبران اسمبلی خصوصی ٹی شرٹس پہنے اسمبلی میں نظر آئے۔اس ٹی شرٹ پرسندیش کھالی مظاہرین کی حمایت کی بات کہی گئی تھی۔

اسپیکر بمان بنرجی نے بی جے پی کے ایم ایل اے کی ٹی شرٹ پر اعتراض کیا۔ اسی وقت اپوزیشن اراکین اسمبلی نے ہنگامہ شروع کردیا۔ اسمبلی میں نعرہ بازی شروع کردی۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے منی پور کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے بی جے پی کے خلاف نعرے لگائے۔ اس کے بعد بی جے پی ممبران اسمبلی ہال سے واک آؤٹ کر گئے۔

مغربی بنگال اسمبلی میں ہنگامے کے باعث حزب اختلاف کے رہنما سمیت 6 بی جے پی ایم ایل ایز کی معطلی کا معاملہ سامنے آیا۔غور طلب ہے کہ بی جے پی کے اراکین اسمبلی سندیش کھالی تنازع کو لے کر بنی خصوصی ٹی شرٹ پہن کر اسمبلی ہال میں داخل ہوئے تھے۔ لیکن اسپیکر نے اس پر اعتراض کیا۔ انہوں نے بی جے پی کے ایم ایل اے سے کہا کہ اسمبلی ہال میں کوئی بھی ٹی شرٹ نہیں پہنی جا سکتی۔ بی جے پی ایم ایل اے کو ٹی شرٹ اتارنی ہوگی۔ اس وقت اپوزیشن لیڈر شبھندو ادھیکاری نے اس کی مخالفت کی۔

بلکہ، اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ اگرچہ ہر پیر کو اسمبلی میں محکمہ داخلہ کے بارے میں سوالات ہوتے ہیں، وزیر داخلہ (وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اس محکمہ کی انچارج ہیں) اسمبلی میں نہیں رہتی ہیں۔یہاں تک کہ ان سوالوں کا جواب کسی اور وزیر کے پاس نہیں ہے۔ نتیجتاً اپوزیشن پارٹی کے سوالوں کا کوئی جواب نہیں ہے۔ اس وقت وہ بی جے پی ایم ایل اے کے سامنے کاغذ پھاڑتے بھی نظر آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نتیش کمار نے اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کیا، حکومت کے حق میں 129 ووٹ ڈالے گئے

اسپیکر نے بی جے پی کے ارکان کو ٹی شرٹ معاملے کو لے کر خبردار کیا۔انہوںنے کہا کہ اس قسم کا رویہ کسی بھی قیمت پر قابل قبول نہیں ہے۔اگر آپ اسمبلی کی بات نہیں مانتے ہیں تو مجبورا کارروائی کی جا سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.