ETV Bharat / state

لکھنؤ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے 563 عازمین سفر حج پر روانہ - HAJ 2024 - HAJ 2024

Haj Pilgrims Leave for Haj 2024: لکھنؤ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اموسی ایئر پورٹ سے 563 عازمین سفر حج پر روانہ ہوچکے ہیں۔ یہ لکھنؤ ایئر پورٹ سے چوتھی پرواز تھی۔ پرواز 10 مئی 2024 کو روانہ ہوئی۔

563 pilgrims left for Haj from Lucknow International Airport
لکھنؤ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے 563 عازمین سفر حج پر روانہ (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 11, 2024, 12:13 PM IST

لکھنؤ: حج 2024 کے عازمین حج کے لیے لکھنؤ ہوائی اڈے سے چوتھی پرواز نمبر SV 3817‏ 10 مئی 2024 کو صبح 8:10 بجے چودھری چرن سنگھ انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے روانہ ہوئی۔ اس پرواز سے 287 عازمین حج روانہ ہوئے جن میں 157 مرد اور 130 خواتین شامل ہیں۔ اس پرواز میں 120 عازمین حج، سیتا پور ضلع کے رائے بریلی سے 72، لکھنؤ سے 52 اور اناؤ سے 46 عازمین شامل ہیں۔ عازمین حج کی سہولت کے لیے دو خادم الحجاج جن میں محمد جاوید اور محبوب احمد شامل ہیں، دونوں ضلع لکھنؤ سے ہیں۔

آج کی دوسری اور لکھنؤ سے پانچویں فلائٹ SV 3891 دوپہر 12:05 پر روانہ ہوئی۔ اس پرواز سے 276 عازمین حج روانہ ہوئے جن میں 157 مرد اور 119 خواتین شامل ہیں۔ اس فلائٹ سے لکھنؤ ضلع سے 37، کانپور شہر سے 35 اور پریاگ راج سے 22 عازمین حج گئے ہیں، جن کی سہولت کے لیے لکھنؤ کے خادم الحجاج شارق نسیم روانہ ہوئے۔ دہلی کے ہوائی اڈے سے 09 مئی 2024 کو پروازیں شروع ہو گئی ہیں۔ دو دنوں میں چھ پروازوں سے 1008 عازمین حج روانہ ہو چکے ہیں۔ عازمین حج کی سہولت کے لیے دو خادم الحجاج محمد عابد ہاپوڑ اور مشکور حسن مراد آباد ضلع سے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سال حج 2024 کے موقع پر اتر پردیش کے شاہ جہان پور سے 65 سال کے بہاء الدین حج پر جارہے ہیں۔ ہاء الدین پیشہ سے سبزی بیچنے کا کام کرتے ہیں۔ انہوں نے سبزی بیچ کر حج کے لیے پیسے جمع کیے، باور اپنی یوی کے ساتھ مقدس سفر پر روانہ ہوئے ہیں۔ انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نو سال قبل ہی حج پر جانے کے لیے انہوں نے پاسپورٹ بنایا تھا اور اس سے پہلے ہی انتظام کررہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ کسانوں سے زمین کرائے پر لے کر سبزی اگاتے تھے اور پھر بازار میں بیچتے تھے۔ اور اب اللہ نے انہیں اپنے خاص گھر کو بلایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عازمین حج کو لکھنو حج ہاوس 7 مئی کو پہونچنا ہوگا، 9 مئی کو پہلی پرواز - Haj 2024

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.