ETV Bharat / state

کوکن بینک کا 55واں سالانہ اجلاس، سابق چیئرمین علی ایم شمشی لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ سے سرفراز - 55th Annual Meeting of Kokan Bank - 55TH ANNUAL MEETING OF KOKAN BANK

کوکن بینک ممبئی میں مسلمانوں کا پہلا مالیاتی ادارہ ہے۔ کوکن بینک کو اس سال بہترین کو آپریٹیو بینک کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔ اس سال تقریباً دو ہزار شیئر ہولڈرز نے اس میٹنگ میں شرکت کر کے ایک نیا ریکارڈ بنایا۔

کوکن بینک کا 55واں سالانہ اجلاس منعقد
کوکن بینک کا 55واں سالانہ اجلاس منعقد (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 2, 2024, 10:16 AM IST

ممبئی: کوکن بینک مسلمانوں کا پہلا مالیاتی ادارہ ہے جسے رواں برس بہترین کو آپریٹیو بینک کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ رواں برس بینک کا 55واں سالانہ اجلاس کے سی کالج چرچ گیٹ میں ہزاروں شیئر ہولڈرز کی موجودگی میں منعقد کیا گیا۔

گذشتہ سبھی اجلاس کا ریکارڈ توڑ کر اس سال تقریباً دو ہزار شیئر ہولڈرز نے اس اجلاس میں شرکت کر کے ایک نیا ریکارڈ بنایا۔

تلاوت کلام پاک سے اجلاس کی شروعات کے بعد چیئرمین آصف دادن نے بینک کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس سال بینک نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اچھا منافع کمایا اور این پی اے ریکارڈ توڑ سطح پر کم کرنے پر بہترین بینک کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔ نئے سو کروڑ دئے گئے قرضہ جات میں صرف ایک اکاؤنٹ ہی این پی اے میں گیا۔ وہ بھی اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے۔

بینک کی اس کارکردگی پر شیئر ہولڈرز نے چیئرمین آصف دادن کا استقبال کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔ پہلی مرتبہ چیئرمین آصف دادن نے ایک نئی روایت کی بنیاد ڈالتے ہوئے سابق چیئرمین علی ایم شمشی، سابقہ نائب چیئرمین ریحانہ، شوکت سارنگ اور کئی سابق ڈائریکٹرز کے ساتھ بینک کے سبکدوش افسران و ملازمین کو خصوصی طور پر مدعو کرکے ان کی عزت افزائی کی۔

یہ بھی پڑھیں:

اس موقعے پر سابق چیئرمین و بینک کے قیام میں اہم کردار ادا کرنے والے علی ایم شمشی کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ اس دوران بہترین کارکردگی انجام دینے پر ممبئی میں واقعے جوگیشوری برانچ اور تھانہ زون میں واقعے میرا روڈ برانچ کو بہترین برانچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.