ETV Bharat / state

اے ایم یو میں سر سید گلوبل اسکالر ایوارڈ کے لیے 28 طلباء منتخب - SIR SYED GLOBAL SCHOLAR AWARD

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 28, 2024, 12:51 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے 28 موجودہ و سابق طلباء کو امریکہ میں قائم غیر نفع بخش ادارے ”سر سید ایجوکیشن سوسائٹی آف نارتھ امریکہ“ نے تعلیمی سیشن 2024-25 کے لیے سر سید گلوبل اسکالر ایوارڈ (ایس ایس جی ایس اے) کے لیے منتخب کیا ہے۔

28 students selected for Sir Syed Global Scholar Award at AMU
اے ایم یو میں سر سید گلوبل اسکالر ایوارڈ کے لیے 28 طلباء منتخب (ETV Bharat Urdu)

علیگڑھ: سر سید گلوبل اسکالر ایوارڈ (ایس ایس جی ایس اے) سالانہ سر سید ایجوکیشن سوسائٹی آف نارتھ امریکہ کے زیر انتظام ہے، جو ایک 501 (C) (3) غیر منافع بخش تنظیم ہے۔ یہ ایوارڈ تمام فیکلٹیز سے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے طلباء اور سابق طلباء کو دیا جاتا ہے۔ اس ایوارڈ کے سابق مستفیدین اور ایس ایس جی ایس اے پروگرام کے شریک چیئرز ڈاکٹر سجاد شیخ اور سچن گپتا نے بتایا کہ مستفیدین کا انتخاب تعلیمی کارکردگی، تحقیق یا کام کے تجربے، انٹرن شپ اور نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کی بنیاد پر 13 اسیسمنٹ پینلز نے کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

SSGSA Award پچیس طلباء کو سر سید گلوبل اسکالر ایوارڈ سے نوازا

ڈاکٹر شیخ اور گپتا نے انتخاب کے عمل کو خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دینے میں بھرپور تعاون کے لیے اے ایم یو انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے بتایا کہ ایس ایس جی ایس اے اسکالرشپ کے مستفیدین کو بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کے لیے درخواست دینے کے عمل میں تعاون کے ساتھ ساتھ مالی مدد فراہم کی جائے گی۔ مطلوبہ معیاری ٹیسٹ جیسے کہ جی آر ای / جی میٹ، ٹوئفل /آئی ایل ایل ٹی ایس میں مدد کے ساتھ مستفیدین کو اپنی پسند کی پانچ یونیورسٹیوں میں داخلہ کی خاطر درخواست جمع کرنے کے لیے درکار فیس بھی ادا کی جائے گی۔ سر سید گلوبل اسکالر ایوارڈ کے بارے میں مزید معلومات ویب سائٹ www.ssgsa.us یا ای میل contact@ssgsa.us سے حاصل کی جاسکتی ہے۔

سر سید گلوبل اسکالر ایوارڈ (ایس ایس جی ایس اے) کی ٹیم علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے مقصد کو دو محاذوں پر آگے بڑھانے کی بھرپور کوشش کرتی ہے:
1۔ ہونہار طلباء کی رہنمائی اور مالی مدد کرنا تاکہ وہ دنیا بھر کے ممتاز گریجویٹ پروگراموں میں داخلہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوں۔
2۔ تعلیمی سرپرستوں کے ہمارے مضبوط باضابطہ نیٹ ورک کو بڑھانا جو اپنی متعلقہ یونیورسٹیوں اور تنظیموں میں اے ایم یو کے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر بھی کام کرتے ہیں جہاں انہیں اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد رکھا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.