ETV Bharat / state

دہلی، این سی آر میں تیز طوفان سے دو افراد کی موت، 23 زخمی، درختوں اور مکانوں کو نقصان - Delhi Hug Dust Storm

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 11, 2024, 3:33 PM IST

جمعہ کی رات دہلی میں آنے والے شدید طوفان نے کافی تباہی مچائی ہے۔ دہلی کے کونے کونے سے درختوں کے اکھڑنے کی خبریں آرہی ہیں. اس دوران دو افراد کی موت ہوگئی ہے۔ اس طوفان میں متعدد مکانوں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔

دہلی میں آندھی و طوفا ن سے تباہی
دہلی میں آندھی و طوفا ن سے تباہی (Etv Bharat)
دہلی میں آندھی و طوفا ن سے تباہی (ETV Bharat)

نئی دہلی: دہلی میں گزشتہ جمعہ کی رات آنے والی تیز آندھی اور طوفانی ہواؤں نے تباہی مچا دی ہے۔ دہلی کے مختلف علاقوں میں درخت گرنے سے دو لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور چھ لوگ زخمی ہو گئے۔ اس کے علاوہ مختلف علاقوں میں کئی مکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جس سے 17 افراد زخمی ہوگئے۔

دہلی پولیس سے موصول اطلاع کے مطابق راجدھانی میں مکانات کو نقصان پہنچنے سے متعلق 55 کالیں موصول ہوئی تھیں۔ مکانات کو نقصان پہنچنے سے 17 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ درخت گرنے اور مکانات کو نقصان پہنچانے سے مجموعی طور پر 23 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دہلی پولیس کے مطابق راجدھانی میں اس آندھی اور طوفان کی وجہ سے 152 درخت جڑ سے اکھڑ گئے ہیں۔ اسی دوران مختلف علاقوں میں بجلی سے متعلق مسائل کے حوالے سے 202 کالز موصول ہوئیں ہیں۔ طوفان کے باعث کئی مقامات پر بجلی چلی گئی اور طوفانی ہواؤں کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے۔

اس کے علاوہ دہلی کے مختلف علاقوں میں درخت گرنے اور شاخیں ٹوٹنے کے کئی واقعات کی جانکاری دی گئی۔ ان سب کو درست کرنے کے لیے ایم سی ڈی کی باغبانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے نے ہفتہ کی صبح کارروائی شروع کردی۔ تاہم دہلی میں کئی مقامات پر تیز اور طوفانی ہواؤں کی وجہ سے درخت اکھڑ گئے یا بڑی شاخیں ٹوٹ کر سڑکوں کے بیچوں بیچ گر گئیں، جنہیں ہٹانے کے لیے ٹریفک پولیس اورنائٹ ڈیوٹی کرنے والے عملے کو سخت محنت کرنی پڑی۔ اس طوفان کے باعث لوگوں کو سڑکوں پر ٹریفک جام کی پریشانی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

  • دہلی کے جاپانی پارک میں پنڈال گر گیا

روہنی کے جاپانی پارک میں تیز ہواؤں کے باعث ایک پنڈال گر گیا۔ اس پنڈال کے گرنے سے پارک میں کافی نقصان دیکھا گیا۔ شدید طوفان کی وجہ سے اس پارک کے کئی حصوں کو نقصان پہنچا ہے۔ تاہم، گولڈی، جو میلے میں کام کرتا ہے، نے کہا کہ "کسی کو نقصان نہیں پہنچا اور کسی سامان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا"۔

دریں اثنا، محکمہ موسمیات نے جمعہ کی رات موسم کی تازہ جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ دہلی-این سی آر کے علاقوں میں 50 سے 70 کلومیٹر کی رفتار سے تیز ہوائیں چلیں گی۔

  • ہفتہ کے دن موسم کی اپ ڈیٹ

موسم کی پیشن گوئی کے مطابق، دہلی کا آسمان ہفتہ کو عام طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے، رات کو آندھی آئے گی۔ آئی ایم ڈی کے مطابق طوفان اور بارش کا یہ سلسلہ 13 مئی تک جاری رہ سکتا ہے۔اس دوران ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.