احمد آباد: ریاست گجرات سے اس سال 14200 عازمین سفر حج پر جائیں گے۔ اس تعلق سے گجرات حج کمیٹی کے سیکرٹری امتیاز گھانچی نے کہا کہ اس سال گجرات سے عازمین حج کے تقریباً 21 ہزار بھرے گئے تھے جس میں سے گجرات سے اس سال 14200 عازمین سفر حج پر جائیں گے۔ سب سے زیادہ اس سال گجرات سے عازمین کا قافلہ سفر حج کے لیے روانہ ہوگا۔ اس سال تین لاکھ بتیس ہزار رقم حاجیوں کو بھرنا ہے۔ گزشتہ سال تین لاکھ بہتر ہزار روپے بھرے گئے تھے۔ اس کے مقابلے میں اس سال پیسہ کم کرایہ کیا گیا ہے۔ گزشتہ سال ایئر لائنز کی وجہ سے کرایہ زیادہ لیا گیا تھا۔ اس سال ریگولر کرایہ لیا جا رہا ہے۔
26 مئی سے گجرات کی فلائٹس سفر حج کے لیے احمدآباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوں گی۔ 9جون تک 20 فلائٹس یہاں سے روانہ ہوگی۔ ہر سال گجرات کے فلڈ ٹرینر گجرات کے خادم اور این جی او کی طرف سے احمدآباد ایئر پورٹ پر تمام طرح کا انتظام کیا جاتا ہے اور حاجیوں کو کسی طرح کی تکلیف نہ ہو اس کا خیال رکھا جاتا ہے اور انہیں سہولیات دی جاتی ہیں۔ ایئرپورٹ سے بھی تمام طرح کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
گجرات کی تاریخ میں پہلی بار اس سال سب سے زیادہ عازمین سفر حج پر جائیں گے
گجرات حج کمیٹی کے سیکشن آفیسر محمد طلحہ سید نے کہا کہ گجرات کے ضلع میں حج کی ٹریننگ کا پروگرام کیا جا رہا ہے احمد آباد میں بھی یہ ٹریننگ کا پروگرام ہونے والا ہے۔ جس میں عازمین کو ٹریننگ دی جائے گی اور یہ ٹریننگ احمد آباد کی ٹیگور ہال میں رکھی جائے گی اور حج سے متعلق تمام طرح کی معلومات عازمین کو فراہم کی جائے گی تاکہ انہیں سفر حج کے دوران کسی طرح کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس سال عازمین زیادہ ہے۔ اس کے لیے ٹریننگ تین دن میں مکمل کی جائے گی۔