ETV Bharat / state

ہولی کے دوران مسلم خاندان کو ہراساں کرنے کا ویڈیو وائرل، ایک شخص گرفتار - Harassing Muslim Women

Video Shows Holi Revellers Harassing Muslim Women ویڈیو بنجور کا بتایا جارہا ہے جس میں موٹر سائیکل پر جارہے ایک شخص اور دو خواتین کو روک کر مبینہ طور پر انہیں زبردستی رنگ لگایا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 24, 2024, 8:03 PM IST

Updated : Mar 24, 2024, 9:38 PM IST

حیدرآباد: اتر پردیش کے بجنور میں پولیس نے ایک وائرل ویڈیو کے سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار کیا اور تین نابالغوں کو حراست میں لے لیا۔ ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ہولی منانے والوں کے گروپ نے ایک مسلم خاندان کو ہراساں کیا۔ تفصیلات کے مطابق ویڈیو بنجور کا بتایا جارہا ہے جس میں موٹر سائیکل پر جارہے ایک شخص اور دو خواتین کو روک کر مبینہ طور پر انہیں زبردستی رنگ لگایا گیا۔ ہولی کھیل رہے گروپ نے مسلم خاندان پر مسلسل پانی چھڑکتے نظر آئے جبکہ خواتین کو مخالفت کرتے دیکھا گیا لیکن گروپ نے ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔

اس دوران گروپ نے مذہبی نعرے بھی لگائے۔ بعدازاں مسلم خاندان کو وہاں سے جانے کی اجازت دے دی۔ یہ پورے واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ جس کے بعد بجنور پولیس سربراہ نیرج کمار جدون نے مقامی پولیس کو اس سلسلہ میں کاروائی کرنے کی ہدایت دی۔ تحقیقات میں پتہ چلا کہ یہ واقعہ دھام پور تھانہ علاقہ میں پیش آیا۔ پولیس نے وائرل ویڈیو کا مشاہدہ کرکے ملزمین کی نشاندہی کی اور ان کے خلاف متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس کی شناخت انیرودھ کے طور پر کی گئی ہے اور تین نابالغوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

بجنور پولیس کے ذریعہ ایکس پر پوسٹ کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں سینئر افسر نیرج جدون نے کہا ہے کہ لوگوں کو ہولی کے دوران کسی کو ہراساں نہیں کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا، "براہ کرم زبردستی لوگوں پر رنگ نہ لگائیں اور اگر کوئی غیرقانون حرکت کرتا ہے تو اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی‘‘۔

Last Updated : Mar 24, 2024, 9:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.