ETV Bharat / sports

افغانستان پر آئر لینڈ کی برتری، ضیاء الرحمن کو پانچ وکٹ - افغانستان

Afghanistan Vs Ireland Test Match ابوظہبی کے ٹورینس اوول گراونڈ میں کھیلے جارہے واحد ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن آئر لینڈ کی پوری ٹیم 263 رن بنا کر آل آوٹ ہو گئی۔آئرلینڈ نے افغانستان پر 108 رنوں کی برتری حاصل کی۔ افغانستان نے اپنی دوسری اننگز میں دو کٹوں کے نقصان پر 80 رن بنالئے ہیں۔

افغانستان پر آئر لینڈ کی برتری،ضیاء الرحمن کو پانچ وکٹ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 29, 2024, 6:52 PM IST

ابوظہبی: متحدہ عرب امارت کےٹورینس اوول گراونڈ میں کھیلے جارہے واحد ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن افغانستان نے ضیاء الرحمن کی شاندار بالنگ کی بدولت آئر لینڈ کو 263 رنوں پر ڈھیر کردیا۔ آئر لینڈ کے 263 رنوں کے جواب میں ۔ افغانستان نے اپنی دوسری اننگز میں دو کٹوں کے نقصان پر 80 رن بنالئے ہیں۔افغانستان کی جانب سے ابراہیم زادران اور نور علی زادران نے اننگ کی شروعات کی۔

دونوں سلامی بلے بازوں نے پہلے وکٹ کے لئے 24 رن بنا کرجوڑے۔ابراہیم زادران 12 رن بنا کر مارک ایڈیر کی گیند پر مور کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوگئے ۔اس کے بعد رحمت شاہ 9 رن بنا کر ایڈیر کے دوسرے شکار بنے۔ نور علی زادران 25 رن اور کپتان حشمت اللہ شاہدی 21 رن بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔آئر لینڈ کی جانب سے مارک ایڈیر کو دو وکٹ ملے۔اس سے قبل آئرلینڈ کی ٹیم اپنے کل کے اسکور چار وکٹوں کے نقصان پر 100 رنوں سے آگے کھیلتے ہوئے اس 160مزید اضافہ کرکے آل آوٹ ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:بمراہ پانچویں ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں، کے ایل راہل انجری کے باعث باہر

آئر لینڈ کی جانب سے پال اسٹریلینگ 52 رن،کارٹس کمپھر 49 رن،لورکن ٹکر 46 رن اور اینڈ میک برن 38 رن بنا کر نمایاں اسکورر رہے۔افغانستان کی جانب سے ضیاء الرحمن پانچ وکٹ لے کر سب سے کامیاب گیندباز رہے۔اس کے علاوہ نوید زادران کو تین جبکہ ظہیر خان اور نجت مسعود کو ایک ایک وکٹ ملا۔ غورطلب ہے کہ افغانستان کی پہلی اننگ محض 155 رنوں پر سمٹ گئی تھی.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.