ETV Bharat / sports

لوک سبھا انتخابات 2024: یوراج سنگھ الیکشن نہیں لڑیں گے - Cricketer Yuvraj Singh

Yuvraj Singh on Elections: : یووراج سنگھ لوک سبھا انتخابات 2024 نہیں لڑیں گے۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں اس سے متعلق میڈیا رپورٹس کو مسترد کر دیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 2, 2024, 8:43 AM IST

Updated : Mar 2, 2024, 9:01 AM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) آئندہ لوک سبھا انتخابات میں کئی مشہور شخصیات کو میدان میں اتار سکتی ہے۔ ان میں بی جے پی سابق بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ کو گرداسپور سے اپنا امیدوار بنا سکتی ہے۔ اس طرح کی خبریں پچھلے کچھ دنوں سے موضوع بحث تھیں۔ ان تمام خبروں کو یوراج سنگھ نے مسترد کر دیا ہے۔

  • 'میں الیکشن نہیں لڑ رہا ہوں'

یووراج سنگھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹویٹ کیا کہ وہ گرداسپور سے الیکشن نہیں لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں لوگوں کی مدد کرتا ہوں جو کہ میرا جنون ہے۔ میں آئندہ بھی لوگوں کی مدد کرتا رہوں گا۔

''میڈیا رپورٹس کے برعکس میں گرداسپور سے الیکشن نہیں لڑ رہا ہوں۔ مختلف صلاحیتوں کے حامل لوگوں کی مدد اور ان کی حمایت کرنا میرا جنون ہے اور میں اپنی فاؤنڈیشن @yuvecan کے ذریعے ایسا کرتا رہوں گا۔ آئیے اپنی بہترین صلاحیتوں کے ساتھ مل کر کچھ بہتر کرنے کی کوشش جاری رکھیں۔'' یوراج سنگھ

معاملہ کیا ہے؟

دراصل، بھارتیہ جنتا پارٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی کی میٹنگ جمعرات (29 فروری) کو ہوئی تھی۔ اس میٹنگ کے بعد یہ قیاس لگایا جا رہا تھا کہ بی جے پی آنے والے دنوں میں لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر سکتی ہے۔ بی جے پی کی سی ای سی میٹنگ سے میڈیا میں یہ خبریں آئی تھیں کہ بی جے پی گرداسپور سے یوراج سنگھ اور اکشے کمار کو لوک سبھا انتخابی میدان میں اتار سکتی ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2024, 9:01 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.