نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راونڈر یوراج سنگھ کی کہانی اب بڑی اسکرین پر بھی نظر آنے والی ہے۔ کیونکہ یوراج سنگھ کی زندگی پر ایک بائیوپک فلم بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس میں ان کی زندگی کی جدوجہد اور مشکلات کو دکھایا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ یہ بائیوپک ٹی سیریز کے زیر نگرانی تیار کی جائے گی۔ جس پر بھوشن کمار اور روی بھاگ چندکا ایک ساتھ کام کرنے جا رہے ہیں۔ لیکن اس بائیوپک میں یوراج سنگھ کا کردار کون ادا کرے گا؟ اس حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم یوراج نے خواہش ظاہر کی ہے کہ اداکار سِدھانت چترویدی ان کا کردار ادا کریں۔ کیونکہ سدھانت کی شکل یووراج سے کافی زیادہ مماثلت رکھتی ہے۔
BIOPIC ON CRICKETER YUVRAJ SINGH ANNOUNCED... BHUSHAN KUMAR - RAVI BHAGCHANDKA TO PRODUCE... In a groundbreaking announcement, producers #BhushanKumar and #RaviBhagchandka will bring cricket legend #YuvrajSingh's extraordinary life to the big screen.
— taran adarsh (@taran_adarsh) August 20, 2024
The biopic - not titled yet… pic.twitter.com/dJYtTgFHIN
یووراج نے اپنی بائیوپک کے بارے میں کیا کہا؟
اپنی بائیوپک کے بارے میں بات کرتے ہوئے یوراج سنگھ نے کہا، 'میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ میری کہانی دنیا بھر میں میرے لاکھوں مداحوں کو دکھائی جائے گی۔کرکٹ میری سب سے بڑی محبت رہی ہے اور مشکلات کے دوران بھی یہ میری طاقت کا ذریعہ بھی رہا ہے۔ مجھے امید ہے کہ یہ فلم دوسروں کو اپنے چیلنجز اور مشکلات پر قابو پانے اور لگن و جذبے کے ساتھ اپنے خوابوں کا تعاقب کرنے کی ترغیب دے گی۔
یوراج کی بائیوپک میں کیا خاص ہوگا؟
یوراج سنگھ کی بائیوپک میں ان کے والدین کی علیحدگی کی کہانی دکھائی جا سکتی ہے، جس میں یووی کے بچپن کی جدوجہد کو دیکھایا جائے گا۔ اس کے بعد یووی کے 6 چھکے۔ اس کے علاوہ یہ فلم ون ڈے ورلڈ کپ 2011 میں کینسر سے لڑتے ہوئے ملک کو عالمی چیمپئن بنانے کے ارد گرد بھی گھوم سکتی ہے۔
یوراج سنگھ کا کرکٹ سفر
یوراج سنگھ نے 40 ٹیسٹ، 304 ون ڈے اور 58 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں بھارت کی نمائندگی کی، ان کا شمار ٹی ٹوئنٹی کے بہترین کھلاڑیوں میں کیا جاتا ہے۔ ونڈے ورلڈ کپ 2011 کے بعد یوراج سنگھ کینسر میں مبتلا ہوئے جس کے بعد انھیں کچھ عرصے کے لیے کرکٹ سے دور ہونا پڑا۔ تاہم صحت یاب ہوکر دوبارہ وہ ٹیم میں شامل ہوئے لیکن فارم برقرار نہ رہنے کی وجہ سے انھیں ٹیم مین اندر باہر ہونا پڑا۔
یوراج سنگھ نے بالی وڈ اداکارہ ہیزل کیچ سے 2016 میں شادی کر کے اپنی زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کیا تھا۔ 25 جنوری 2022 کو ان کے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ 10 جون 2019 کو یوراج سنگھ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کردیا۔