ETV Bharat / sports

یوکی بھامبری نے بی ایم ڈبلیو اوپن 2024 ٹینس میں ڈبلز کا خطاب جیتا - yuki bhambri win - YUKI BHAMBRI WIN

yuki bhambri Wins Double Time ہندوستان کے یوکی بھامبری اور فرانس کے البانو اولیویٹی نے بی ایم ڈبلیو اوپن 2024 ٹینس ٹورنامنٹ میں ڈبلز کا خطاب جیت لیا ہے۔

یوکی بھامبری نے بی ایم ڈبلیو اوپن 2024 ٹینس میں ڈبلز کا خطاب جیتا

author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 22, 2024, 2:24 PM IST

میونخ:جرمنی کے میونخ میں اتوار کو غیر سیڈڈ بھامبری-اولیویٹی جوڑی نے ایک گھنٹہ 51 منٹ تک جاری رہنے والے فائنل میچ میں اینڈریاس میس اور جان لینارڈ اسٹرف کی جرمن جوڑی کو 7-6(6)، 7-6(5) سے شکست دی۔ یہ انڈو-فرانسیسی جوڑی کا پہلا خطاب ہے۔

اس سے قبل سیمی فائنل میں بھامبری-اولیویٹی نے آسٹریا کے الیگزینڈر ایرلر اور لوکاس میڈلر کو 6-1، 6-7(5)، 10-7 سے شکست دی اور کوارٹر فائنل میں انہوں نے امریکی جوڑی رابرٹ گیلوے اور ایوان کنگ کو 6-3, 6-3 سے شکست دی تھی۔

ابتدائی راؤنڈ میں بھامبری-اولیوٹی جوڑی نے بیلجیئم کی تیسری سیڈ سینڈر گل اور جوران ولیگن کی جوڑی کو 95 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں 4-6، 7-6(5)، 10-6 سے شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں:سنسنی خیز مقابلے میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرز نے آرسی بی کو ایک رن سے ہرایا - KKR beat RCB by 1 run

مانا جا رہا ہے کہ اس جیت کے ساتھ ہی 31 سالہ بھامبری مردوں کی ڈبلز ٹینس رینکنگ میں اپنے کیریئر کی بہترین عالمی رینکنگ 56 ویں نمبر پر پہنچ جائیں گے۔اس جیت کے ساتھ ہی یوکی بھامبری باویرین انٹرنیشنل ٹینس چیمپئن شپ جیتنے والے پہلے ہندوستانی ٹینس کھلاڑی بن گئے ہیں۔ یہ ہندوستانی ٹینس کھلاڑی کا اے ٹی پی ٹور پر دوسرا خطاب ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.