وشاکھاپٹنم: آندھرا پردیش کے وشاکھا پٹنم میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے میچ کے پہلے دن یشسوی جیسوال کی ناٹ آوٹ 179 رنوں کی بدولت ہندوستان نے انگلینڈ کے خلاف 6 وکٹوں کے نقصان پر 336 رن بنا لئے ہییں۔ پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر یشسوی جیسوال179 رن اور روی چندر اشون پانچ رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔
اس سے قبل ہندوستان کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ پہلے بلے بازی کرنے اتری یشسوی جیسوال اور روہت شرما کی اوپننگ جوڑی نے پہلے وکٹ کے لیے 40 رنز جوڑے۔ روہت شرما کو 14 رن پر انگلینڈ کے لیے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے شعیب بشیر نے پوپ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا کر اپنا پہلا وکٹ لیا۔
اس کے بعد بلے بازی کے لیے آنے والے شبھمن گل 34 رنز کو 29ویں اوور میں جیمز انڈرسن نے وکٹ کیپر بین فاکس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کراتے ہوئے پویلین بھیج دیا۔ شریاس ائیر 51ویں اوور کی چوتھی گیند پر 27 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ انہیں ہارٹلے نے فاکس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔
رجت پاٹی دار 32 رن بنا کر رہان احمد کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔اکشر پٹیل 27 رنوں کی اننگ کھیل کر شعیب بشیر کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔شعیب بشیر کا یہ دوسرا وکٹ تھا۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت انگلینڈ ٹیسٹ سریز: یشسوی جیسوال کی عمدہ بلے بازی
اس کے بعد ایس بھارت بھی زیادی دیر تک وکٹ پر ٹک نا سکے اور 17 رنوں کی اننگ کھیل کر رہان احمد کی گیند پر بشیر کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔انگلینڈ کی جانب سے شعیب بشیر اور ریان احمد کو دو دو جبکہ جیمس آینڈرسن اور ٹام ہارٹلے نے ایک ایک وکٹ ملا۔
یواین آئی۔