نئی دہلی: بھارت کی خاتون ریسلر وینیش پھوگاٹ ہفتہ کو وطن واپس پہنچ گئیں۔ ونیش پھوگاٹ کا ملک واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔ ونیش کو اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ نعرے لگاتے ہوئے ان کے گھر لایا گیا۔ بہت سے لوگوں نے وقتاً فوقتاً ونیش پھوگٹ کو روست میں روک کر ان کی عزت افزائی بھی کی۔
روڈ شو کے دوران لوگوں کی بڑی تعداد ان کے ساتھ چلتی رہی۔ دہلی سے ان کے گاوں بلالی جاتے ہوئے ونیش کو کئی گاؤں میں انعامات سے بھی نوازا گیا۔ جس کی وجہ سے 135 کلومیٹر طویل سفر ہفتہ کو تقریباً 13 گھنٹے میں مکمل ہوا۔
ونیش پھوگاٹ کو گاوں والوں نے گولڈ میڈل پہنایا
Vinesh phogat gets gold medal in her village 🏆🏆🏆🏆#vineshphogat pic.twitter.com/sCBQoaZ7EV
— Bolly Gud News (@bollygudnews) August 18, 2024
پیرس اولمپکس سے واپسی کے بعد اس کا شاندار استقبال کیا گیا جس سے متاثر ہوکر ونیش نے کہا کہ اس اعزاز کے مقابلے میں 1000 اولمپک گولڈ میڈل بھی پھیکے ہیں۔ ہفتہ کے روز شاندار استقبال کے بعد اتوار کو ونیش کے اعزاز میں اس کے گاؤں بلالی میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اور ونیش پر پر نہ صرف انعامات کی بارش کی بلکہ انھیں گولڈ میڈل سے بھی نواز دیا گیا۔
ونیش کو 16 کروڑ روپے بطور انعام ملنے کا دعویٰ کیا گیا
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے جس میں مختلف تنظیمیں ریسلر کو انعامی رقم دینے کا دعویٰ کر رہی ہیں۔ وائرل پوسٹ کے مطابق ونیش کو بین الاقوامی جاٹ مہاسبھا، ہریانہ ٹریڈ آرگنائزیشن اور پنجاب جاٹ ایسوسی ایشن نے دو دو کروڑ روپے دیے ہیں۔ پوسٹ میں کیے گئے دعوے کے مطابق ونیش کو کل 16 کروڑ اور 30 لاکھ روپے بطور انعام ملے ہیں ہے۔
निम्नलिखित संस्थाओं, व्यापारियों, कंपनियों और पार्टियों द्वारा विनेश फोगाट को कोई धनराशि प्राप्त नहीं हुई है. आप सभी हमारे शुभचिंतक लोग हैं, कृपया झूठी खबरें न फ़ैलाएँ. इससे हमारा नुक़सान तो होगा ही. सामाजिक मूल्यों का भी नुक़सान होगा.
— Somvir Rathee (@somvir_rathee) August 18, 2024
यह सस्ती लोकप्रियता पाने का साधन मात्र है. pic.twitter.com/ziUaA8ct1W
ونیش کے شوہر سوم ویر راٹھی نے ان دعووں کو مسترد کیا
اب ونیش کے شوہر سوم ویر راٹھی نے اس وائرل پوسٹ پر رد عمل کا اظہار کیا ہے اور اس پوسٹ میں کیے گئے تمام دعووں کو مسترد کر دیا ہے۔ ونیش کے شوہر نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ونیش پھوگاٹ کو اداروں، تاجروں، کمپنیوں اور پارٹیوں سے کوئی رقم نہیں ملی ہے۔ آپ سب ہمارے خیر خواہ ہیں براہ کرم جھوٹی خبریں نہ پھیلائیں۔ اس سے ہمیں یقیناً نقصان ہوگا۔ معاشرتی اقدار کو بھی نقصان پہنچے گا۔ یہ صرف سستی مقبولیت حاصل کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔
ہزاروں لوگوں نے دہلی ایئرپورٹ پر ونیش کا استقبال کیا
پہلوان بجرنگ پونیا، ساکشی ملک اور کانگریس ایم پی دیپیندر ہڈا کے ساتھ ہزاروں حامی ونیش کا استقبال کرنے ایئرپورٹ پر پہنچے تھے۔ ان کی واپسی کی تاریخ اور راستہ پہلے ہی بجرنگ پونیا نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا۔ یہ ونیش کا تیسرا اولمپک تھا اور وہ کشتی سے ریٹائر ہو چکی ہیں۔
واضح رہے کہ اسٹار ریسلر وینیش پھوگاٹ نے 8 اگست کو 100 گرام زیادہ وزن کی وجہ سے نااہل قرار دیے جانے کے بعد ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔ ونیش نے پیرس اولمپکس کے 50 کلوگرام فری اسٹائل ریسلنگ کے مقابلے میں فائنل میں جگہ بنائی تھی، لیکن اس کیٹیگری میں 100 گرام زیادہ وزن ہونے کی وجہ سے انھیں ٹورنامنٹ سے ہی نااہل قرار دے دیا گیا۔ جس کے بعد انہوں نے کھیلوں کے ثالثی عدالت میں مشترکہ چاندی کے تمغے کے حصول کے لیے اپیل کی، جہاں پر بھی ان کی درخواست کو مسترد کر دیا گیا۔