ETV Bharat / sports

رائل چیلنجرز بنگلور نے گجرات جائنٹس کو آٹھ وکٹوں سے ہرایا - رائل چیلنجرز بنگلور

WPL 2024 سوفی مولینیو اور رینوکا سنگھ کی شاندار گیند بازی کے بعد اسمرتی مندھانا کی 27 گیندوں میں آٹھ چوکوں اور ایک چھکا کی 43 رنوں کی طوفانی اننگ کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلور نے منگل کو ویمنزپریمیئر لیگ کے پانچویں میچ میں گجرات جائنٹس کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

رائل چیلنجرز بنگلور نے گجرات جائنٹس کو آٹھ وکٹوں سے ہرایا

author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 28, 2024, 3:17 PM IST

بنگلورو:108 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری رائل چیلنجرز بنگلور کی کپتان اسمرتی مندھانا نے سوفی ڈیوائن کے ساتھ پہلے وکٹ کے لیے 32 رنز جوڑے۔ سوفی چھ رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ اس کے بعد نویں اوور میں اسمرتی مندھانا بھی اپنی ٹیم کو جیت کی جانب بڑھاتے ہوئے 43 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئیں۔ انہیں تنوجا کنورنے اپنی ہی گیند پر آؤٹ کیا۔ اس کے بعد ایس میگھنا 36 ناٹ آؤٹ اور ایلیس پیری 23 ناٹ آؤٹ کی مدد سے رائل چیلنجرز بنگلور نے 12.3 اوور میں دو وکٹ پر 110 رنز بنا کر آٹھ وکٹ سے میچ جیت لیا۔

گجرات جائنٹس کی جانب سے ایشلے گارڈنر اور تنوجا کنور نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل دیالن ہیملتا کی 31 رنز کی ناقابل شکست اننگ کی مدد سے گجرات جائنٹس نے رائل چیلنجرز بنگلور کو جیت کے لیے 108 رنز کا ہدف دیا تھا۔

آج یہاں رائل چیلنجرز بنگلور ویمن نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری گجرات جائنٹس ویمنز ٹیم کا آغاز انتہائی خراب رہا اوراس نے کپتان بیتھ مونی آٹھ رن کا وکٹ تیسرے اوور میں ہی گنوا دیا۔ اس کے بعد ساتویں اوور میں رینوکا نے ریچا کے ہاتھوں فوبی لیچفیلڈ پانچ رنزکو اسٹمپ آؤٹ کراتے ہوئے پویلین بھیج دیا۔ ہرلین دیول 22، ویدا کرشنامورتی 9، ایشلے گارڈنر سات، کیتھرین برائس تین اور اسنیہ رانا 12 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ دیالن ہیملتا نے ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ ناقابل شکست 31 رنز بنائے۔ تنوجا کنوربھی چار رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:دہلی نے یوپی کو نو وکٹوں سے شکست دی

گجرات جائنٹس کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں پر صرف 107 رنز بنا سکی۔رائل چیلنجرز بنگلور ویمنز ٹیم کی جانب سے سوفی مولینو نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ رینوکا سنگھ کو دو وکٹ ملے۔ جارجیا ویرہم نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.