ETV Bharat / sports

دہلی نے بنگلورو کو 25 رنز سے ہرایا - دہلی کیپٹلس

WPL 2024 شیفالی ورما کی 50 رنز کی نصف سنچری اور ایلس کیپسی کی 46 رنز کی اننگ کے بعد گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت دہلی کیپٹلس نے ویمنز پریمیئر لیگ کے ساتویں میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور کو 25 رنز سے شکست دے دی۔

دہلی نے بنگلورو کو 25 رنز سے ہرایا
دہلی نے بنگلورو کو 25 رنز سے ہرایا
author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 1, 2024, 12:58 PM IST

بنگلورو: 195 رنز کے ہدف کے تعاقب میں رائل چیلنجرز بنگلور ویمن ٹیم کی اوپنر اسمرتی مندھانا نے سوفی ڈیوائن کے ساتھ طوفانی انداز میں اننگ کا آغاز کیا اور پہلے وکٹ کے لیے 77 رنز جوڑے۔ نویں اوور میں سوفی ڈیوائن 23 کو اروندھتی نے جانسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا کر رائل چیلنجرز کو پہلا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد بلے بازی کے لیے آئی ایس میگھنا نے مندھانا کا ساتھ بخوبی نبھایا۔ لیکن 12ویں اوور میں اسمرتی 43 گیندوں میں 10 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 74 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئیں۔ انہیں کاپ نے بولڈ آؤٹ کیا۔

اس کے بعد میچ کا رخ بدل گیا اور کھلاڑی ایک ایک کر کے آؤٹ ہونے لگے۔ ریچا گھوش 19 رنز، جارجیا ویرہم چھ، نادین ڈی کلرک ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ سمرن دل بہادر دو اور سوفی مولینو ایک رن بناکرآؤٹ ہوئیں۔ شریانکا پاٹل نے ایک رن اور رینوکا سنگھ ناٹ آؤٹ رہیں۔ رائل چیلنجرز بنگلور20 اوورز میں نو وکٹوں پر صرف 169 رنز بنا سکی۔

جیس جانسن نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ اروندھتی ریڈی اور مریجن کپ کو دو دو وکٹ ملے۔ شیکھا پانڈے نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل شیفالی ورما کے 50 رنز اور ایلس کیپسی کے 46 رنز کی مدد سے دہلی کیپٹلس ویمن نے رائل چیلنجرز بنگلور ویمن کو جیت کے لیے 195 رنز کا ہدف دیا۔

آج یہاں رائل چیلنجرز بنگلور ویمن نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری دہلی کیپٹلس کی شروعات خراب رہی اور اس نے پانچویں اوور میں کپتان میگ لیننگ 11 رن کا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد شیفالی ورما نے ایلس کیپسی نے اننگ کو سنبھالتے ہوئے میدان کے چاروں طرف شاندار شاٹس لگائے اور دوسرے وکٹ کے لیے 82 رنز جوڑے۔ شیفالی نے 31 گیندوں میں تین چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 50 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں:آئی پی ایل 2024: لکھنؤ نے کرونال پانڈیا کو ہٹا کر نکولس پورن کو نائب کپتان بنایا

ایلس نے 33 گیندوں میں چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 46 رنز کی اننگ کھیلی۔ انہیں ڈی کلرک نے بولڈ آؤٹ ہوئے۔ مریجان کپ 32 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ جمائمہ روڈریگز صفر کو ڈی کلرک نے آوٹ کیا۔ جیس جانسن ناٹ آؤٹ 36 اور اروندھتی ریڈی 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ دہلی کیپٹلس نے 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 194 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے سوفی ڈیوائن اور نیڈین ڈی کلرک نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ شریانکا پاٹل نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.