ETV Bharat / sports

کے کے آر کے مالک شاہ رخ خان کا ٹیم کے ساتھ رویہ کیسا ہے؟ گوتم گمبھیر کا بڑا انکشاف - Best Owner in IPL - BEST OWNER IN IPL

لکھنئو سپر جائنٹس کے مالک سنجیو گوئنکا کا ٹیم کے کپتان کے ایل راہل کے ساتھ برا سلوک اس وقت بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔ وہیں کے کے آر کے مینٹور گوتم گمبھیر نے شاہ رخ خان کے بارے میں کہا کہ میں نے اب تک جتنے بھی ٹیم مالکان کے ساتھ کام کیا ہے ان میں شاہ رخ خان بہترین ٹیم مالک ہیں۔

Gautam Gambhir and KKR owner Shahrukh Khan
کے کے آر کے مالک شاہ رخ خان اور ٹیم مینٹور گوتم گمبھیر (اے این آئی)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : May 10, 2024, 9:37 PM IST

حیدرآباد: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں بدھ 10 مئی کو لکھنؤ سپر جائنٹس اور سن رائزرز حیدرآباد کے درمیان میچ کھیلا گیا۔ اس میچ میں لکھنؤ کو 10 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس شکست سے مایوس ٹیم کے مالک سنجیو گوئنکا میدان میں ہی غصے میں پھٹ پڑے اور ایل ایس جی کے کپتان کے ایل راہل سے غصے میں بات کرتے نظر آئے۔

گوئنکا کا راہل کے ساتھ غصے میں بات کرنے کا ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفیں انہیں کافی زیادہ تنقید کر رہے ہیں۔ کئی کرکٹ ماہرین کا کہنا تھا کہ انہیں میدان میں ایسا سلوک نہیں کرنا چاہیے تھا۔ اس معاملے پر بحث ابھی ختم بھی نہیں ہوئی ہے کہ اب کے کے آر کے مینٹر گوتم گمبھیر نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک شاہ رخ خان کے ٹیم کے ساتھ برتاؤ کے حوالے سے بڑا انکشاف کیا ہے۔

تاہم انہوں نے کہا ہے کہ کنگ خان کا کھلاڑیوں کے ساتھ بہت اچھا رویہ ہے اور وہ ان سب کو سپورٹ کرتے ہیں۔ حال ہی میں، ایک اسپورٹس ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کے کے آر کے مینٹور گوتم گمبھیر نے کہا، 'میں نے اب تک جتنے بھی مالکان کے ساتھ کام کیا ہے ان میں شاہ رخ خان بہترین مالک ہیں۔

انہوں نے کے کے آر ٹیم میں کرکٹ کے معاملات میں کبھی مداخلت نہیں کی۔ وہ مجھ پر بھروسہ کرتے ہیں اور میرے فیصلوں کی حمایت بھی کرتے ہیں۔ گمبھیر نے مزید کہا کہ 'کپتان، کوچ اور مالکان کے درمیان تعلق بہت اہم ہوتا ہے'۔

گوتم گمبھیر نے کہا ہے کہ 'خاص طور پر بھارت میں کبھی کبھی کچھ تجزیہ کار صرف ایک منٹ اور ایک میچ کی بنیاد پر تنقید شروع کر دیتے ہیں۔ تنقید تب کی جانی چاہیے جب آپ اس حالت میں ہوں اور اس دباؤ کو جانتے ہوں۔ شاہ رخ خان اس جدوجہد اور دباؤ کو جانتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کے کے آر کی جیت کے بعد کنگ خان کا دہلی کیپیٹلس کے کھلاڑیوں کو گلے لگانے کا ویڈیو وائرل

کولکاتا نائٹ رائڈرس نے مجھے ایک کامیاب لیڈر بنایا: گوتم گمبھیر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.