ETV Bharat / sports

پیرس اولمپکس میں سو میٹر کی ریس میں کس ملک نے بازی ماری؟ - Paris Olympics 2024 - PARIS OLYMPICS 2024

پیرس اولمپکس میں سو میٹر کی دوڑ میں مردوں میں امریکی ایتھیلیٹ اور خواتین میں سینٹ لوشیا کی ایتھیلیٹ نے گولڈ میڈل جیتا ہے۔

Which country win gold in 100 metre race at Paris Olympics 2024
پیرس اولمپکس میں سو میٹر کی ریس میں کس ملک نے بازی ماری؟ (AFP Photo)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 5, 2024, 7:50 PM IST

پیرس: امریکی رنر نوح لائلز نے پیرس اولمپکس میں 100 میٹر ریس میں طلائی تمغہ جیت کر ریکارڈ بنا دیا ہے۔ انہوں نے جمیکا کے کشن تھامسن کو صرف 0.005 سیکنڈ میں شکست دے کر یہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔ نوح لائلز نے فائنل میں اپنے حریفوں کو نہ صرف شکست دیا بلکہ سو میٹر کی ریس کو محض 9.79 سیکنڈز میں مکمل کرکے نیا ریکارڈ بھی بنا دیا۔

اس سے قبل سیمی فائنل میں 12 کھلاڑیوں کی ٹائمنگ 10 سیکنڈز سے کم رہی، چار کھلاڑی 10 سیکنڈز سے کم ٹائمنگ کے باوجود فائنل راونڈ میں نہیں پہنچ سکے تھے۔ اولمپکس کی تاریخ میں یہ پہلی دفعہ ہوا جب 10 سیکنڈز سے کم ٹائمنگ کے باوجود کوئی فائنل دوڑ سے محروم ہوا ہے۔

اسی ایونٹ میں خواتین کے زمرے میں سینٹ لوشیا کی خاتون رنر جولین الفریڈ نے گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ یہ کارنامہ انھوں نے 10.72 سیکنڈ میں انجام دیا، جس کے ساتھ ہی وہ سینٹ لوشیا کو پہلا اولمپک تمغہ دلانے میں کامیاب ہوگئیں۔

انھوں نے امریکہ کی کیری رچرڈسن کو 10.72 سیکنڈ میں شکست دے کر طلائی کا تمغہ حاصل کیا۔ اس ایونٹ میں موجودہ عالمی چیمپئن امریکہ کی رچرڈسن نے 10.87 سیکنڈ میں چاندی کا تمغہ جیتا جبکہ ان کی ہم وطن میلیسا جیفرسن نے 10.92 سیکنڈ میں کانسے کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہیں۔ قابل ذکر ہے کہ 1996 کے بعد پہلی بار امریکی رنرز نے اس ایونٹ میں دو تمغے جیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خاتون ایتھیلیٹ نے سینٹ لوشیا کو پہلا اولمپک تمغہ دلا کر تاریخ رقم کر دی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.