ETV Bharat / sports

ونیش پھوگاٹ نے عدالت کے سامنے وزن بڑھنے کی کیا وجہ بتائی؟ - Vinesh Phogat Weight Issue

صرف 100 گرام زیادہ وزن کی وجہ سے پیرس اولمپکس میں میڈل سے محروم رہنے والی ونیش پھوگاٹ نے عدالت میں اپنی سماعت مکمل کرلی ہے۔ جس پر 13 اگست کو فیصلہ آئے گا۔ سماعت کے دوران ونیش پھوگاٹ نے بتایا تھا کہ ان کا وزن کیوں بڑھا تھا۔

Vinesh Phogat
ونیش پھوگاٹ (IANS PHOTO)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 12, 2024, 6:28 PM IST

نئی دہلی: پورا ملک بھارتی خاتون ریسلر وینیش پھوگاٹ کے فیصلے کا انتظار کر رہا ہے۔ ہر کوئی چاہتا ہے کہ اپنی شاندار کارکردگی سے فائنل میں جگہ بنانے والی ونیش پھوگاٹ چاندی کا تمغہ حاصل کرے اور خالی ہاتھ ملک نہ لوٹے۔ ونیش اور اس کے وکیل نے سماعت کے دوران عدالت کے سامنے دلیل دی کہ ونیش قانونی طور پر فائنل میں پہنچی ہیں، اس لیے وہ چاندی کے تمغے کی مستحق ہے۔

واضح رہے کہ ونیش پھوگاٹ کو 100 گرام زیادہ وزن کی وجہ سے فائنل میچ سے قبل نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔جس کے بعد ونیش نے چاندی کے تمغے کے لیے کھیلوں کی ثالثی عدالت سی اے ایس سے چاندی کے تمغے کی اپیل کی، جس کیس کی سماعت بھی مکمل ہوچکی ہے ، جس پر 13 اگست کو فیصلہ سنایا جائے گا۔

ونیش کا وزن کیوں بڑھا؟

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق ونیش پھوگاٹ نے کہا کہ انہیں میچوں کے درمیان مصروف شیڈول میں وزن کم کرنے کے لیے کافی وقت نہیں دیا گیا۔ اولمپک ولیج اور مقابلے کے مقام کے درمیان فاصلے کی وجہ سے ان کا شیڈول مکمل طور پر مصروف تھا۔ جس کی وجہ سے انہیں وزن کم کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کا موقع نہیں ملا اور اپنی مہم کے پہلے دن کے بعد فائنل سے قبل ان کا وزن 52.7 کلو گرام تک پہنچ گیا تھا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ '100 گرام وزن میں اضافہ تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے اور اس کی وجہ گرمی کے موسم میں جسم میں سوجن آسانی سے ہوسکتی ہے کیونکہ گرمی کی وجہ سے جسم میں پانی زیادہ جمع ہوجاتا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ وزن پٹھوں میں کھینچاو کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے کیونکہ کھلاڑی نے ایک ہی دن میں تین مرتبہ مقابلہ کیا تھا۔

ونیش پھوگاٹ کے وکیل نے بھی دھوکہ دہی کے امکان سے مکمل طور پر انکار کیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اس دلیل کو بھی مسترد کر دیا ہے کہ زیادہ کھانے سے وزن بڑھا ہے۔ فی الحال ونیش اور پورا ملک پھوگاٹ کیس پر سی اے ایس کے فیصلے کا انتظار کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

میں باکسنگ کے اصول نہیں جانتا لیکن وہ چاندی کے تمغہ کی مستحق ہے: سورو گنگولی

ونیش پھوگاٹ پر پیرس میں سماعت مکمل، فیصلے میں مزید تاخیر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.