ETV Bharat / sports

کیوں یہ اسٹار کھلاڑی آزادی کے ہی دن کرکٹ سے آزاد ہونا چاہتے تھے؟ - Independence Day 2024

پورا ملک آج 78 ویں یوم آزادی کا جشن منا رہا ہے۔ اسی دن یعنی 15 اگست کو بھارت کے دو اسٹار کھلاڑیوں نے کرکٹ کو الوداع بھی کہا، جن میں سے ایک نے 3 آئی سی سی ٹرافی بھی جیت رکھی ہے۔ لیکن اب ان دونوں کھلاڑیوں کا آزادی کے دن ریٹارمنٹ لینے کی وجہ بھی سامنے آگئ ہے۔

Team India
ٹیم انڈیا (ANI Photo)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 15, 2024, 2:58 PM IST

نئی دہلی: کرکٹ کی دنیا نے دوستی کی کئی خوبصورت مثالیں دیکھی ہیں، ایم ایس دھونی اور سریش رائنا کی دوستی بھی ان میں سے ایک ہے۔ ان کی دوستی نہ صرف میدان میں ہی نظر آتی ہے بلکہ میدان سے باہر بھی نظر آتی ہے۔ ان کی دوستی کا انداز اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ چنئی میں دھونی کو 'تھالا' اور رائنا کو 'چِنا تھالا' کے نام سے جانا جاتا ہے۔

سریش رائنا نے اپنی کتاب (Believe) میں لکھتے ہیں کہ سابق بھارتی کپتان کے ساتھ ان کی دوستی کی بنیاد 2005 کی دلیپ ٹرافی کے دوران شروع ہوئی۔ اس وقت فروری 2005 میں گوالیار میں ایک میچ کھیلا جا رہا تھا جس میں رائنا دھونی کے اعتماد اور جارحانہ کھیل کے انداز سے بہت متاثر ہوئے۔ اس کے بعد دونوں کو سینیئر بھارتی ٹیم کے لیے بنگلورو میں لگائے گئے کیمپ میں ایک ساتھ دیکھا گیا۔ وقت کے ساتھ ساتھ ان کی دوستی اتنی بڑھی کہ وہ انٹرنیشنل ٹور پر ہوٹلوں میں ایک کمرہ بھی شیئر کرنے لگے۔

دھونی اور رائنا 15 اگست کو ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا

ایم ایس دھونی نے اپنا آخری بین الاقوامی کرکٹ میچ جولائی 2019 میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا اور پھر وہ ایک سال سے زائد عرصے تک کرکٹ سے دور رہے، لیکن 15 اگست 2020 یعنی 74ویں یوم آزادی کے موقع پر ایم ایس دھونی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

کرکٹ کے شائقین ابھی دھونی کی ریٹائرمنٹ کی خبر سے باہر بھی نہیں نکلے تھے کہ اسی دن چند گھنٹوں بعد سریش رائنا نے بھی انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ جس ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ وہ کرکٹ کو الوداع کہہ رہے ہیں۔

دونوں نے 15 اگست کو ریٹائرمنٹ کیوں لی؟

سریش رائنا نے کافی عرصہ قبل میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں 15 اگست کو اپنی ریٹائرمنٹ کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ 'ہم نے پہلے ہی 15 اگست کو ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ دراصل دھونی کی جرسی کا نمبر 7 ہے اور میری جرسی کا نمبر 3 ہے۔ دونوں ایک ساتھ ملک 73 ہوتے ہیں اور 15 اگست 2020 کو بھارت کی آزادی کے 73 سال مکمل ہو گئے۔ میرے مطابق ریٹائرمنٹ کے لیے اس سے بہتر دن نہیں ہو سکتا تھا۔

واضح رہے کہ سریش رائنا اس بھارتی ٹیم کا حصہ تھے جس نے 2011 کا ورلڈ کپ جیتا تھا لیکن ایم ایس دھونی کو 2007 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے کپتان بنایا گیا تھا اور انہوں نے بھارت کو فتح سے ہمکنار بھی کیا۔ اس کے علاوہ بھارت نے دھونی کی کپتانی میں 2011 کا ون ڈے ورلڈ کپ اور 2013 کی چیمپئنز ٹرافی بھی جیتی۔

یہ بھی پڑھیں

مہندر سنگھ دھونی: خوابوں سے کامیابی کی بلندی تک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.