جارج ٹاون: ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے آغاز سے پہلے وان نے اپنے آفیشل ایکس ہینڈل پر چار سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے بارے میں اپنی پیشین گوئیاں شیئر کیں۔ وان نے یکم مئی کو پوسٹ کیا اور لکھا، 'ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے میرے 4 سیمی فائنلسٹ انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز ہیں جبکہ جنوبی افریقہ، انگلینڈ،ہندوستان اور افغانستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔
Thank you Michael, your contribution hasn't gone unnoticed. Why not reward yourself with an English breakfast 😊 #INDvENG #T20WoldCup https://t.co/UBOnXdii1f pic.twitter.com/c5PCrSB2oG
— Wasim Jaffer (@WasimJaffer14) June 28, 2024
جمعرات کو گیانا کے پروویڈنس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی20 ورلڈ کپ 2022 کے دوسرے سیمی فائنل میں ہندوستان نے انگلینڈ کو 68 رنوں سے شکست دے کر فائنل میں شاہانہ انداز میں کوالیفائی کرلیا۔ہندوستان کے 171 رنوںکے جواب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 103 رنوں پر آل آوٹ ہوگئی۔
If England had beaten SA they would have got the Trinidad semi and I believe they would have won that game .. So no complaints they haven’t been good enough .. But Guyana has been a lovely venue pick for India 👍👍 https://t.co/QeN8PKrTsK
— Michael Vaughan (@MichaelVaughan) June 27, 2024
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی شاندار جیت کے بعد وسیم جعفر نے وان پر تنقید کرنے کا موقع ہاتھوں سے جانے نہیں دیا۔ جعفر نے وان کی سیمی فائنل ٹیم کی پیشن گوئی کی پوسٹ کو ری ٹویٹ کیا اور لکھاکہ شکریہ مائیکل آپ کی پیشنگوئی کو کسی نے کوئی اہمیت نہیں دی ۔ کیوں نہ اپنے آپ کو انگلش ناشتے سے نوازیں۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت نے 10 سال بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنالی، سیمی فائنل میں شاندار کارکردگی
ہندوستان کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے بھی جیت پر مائیکل وان کی پوسٹ پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کسی بھی پچ پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے۔شکست پر پچ کو لے کر بہانا نا بنائے۔