ETV Bharat / sports

سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالو کیئے جانے والے یہ کھلاڑی خود کتنے لوگوں کو فالو کرتے ہیں؟ - Kohli vs Ronaldo - KOHLI VS RONALDO

پرتگال کے سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کا جادو اس وقت فٹ بال گراونڈ سے زیادہ سوشل میڈیا کے گراونڈ پر چل رہا ہے۔ اس وقت ان کے سوشل میڈیا پر ایک بلین کے قریب فالوورز ہیں، جبکہ ویراٹ کوہلی بھارت میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں لیکن وہ رونالڈو سے کافی پیچھے ہیں۔

Kohli vs Ronaldo social media followers
کرسٹیانو رونالڈو اور ویراٹ کوہلی کے سوشل میڈیا فالوورز (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 27, 2024, 2:46 PM IST

Updated : Aug 27, 2024, 2:59 PM IST

حیدرآباد: اپنے اپنے کھیلوں کی دنیا میں راج کرنے والے کئی کھلاڑی ایسے گزرے ہیں جو کھیلوں کے گراونڈ تک ہی محدود ہو گئے لیکن جدید دور میں اب ان کھلاڑیوں کا عروج ہو رہا ہے جن کا چرچہ میدان کے باہر بھی کافی زیادہ ہو رہا ہے۔

ان ہی کھلاڑیوں میں سے ایک فٹبال کے سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اور دوسرے کرکٹ کے سپر اسٹار ویراٹ کوہلی ہیں۔ ان دونوں کھلاڑیوں نے اپنے اپنے کھیل کے میدان میں کئی ریکارڈز قائم کر چکے ہیں لیکن اب وہ سوشل میڈیا کے میدان میں ریکارڈز بناتے جا رہے ہیں۔

اسی وجہ سے آج ہم آپ کو ان دونوں کھلاڑیوں کا کھیل کے تعلق سے کوئی موازنہ نہ کرکے سوشل میڈیا پر ان کا موازنہ کریں گے۔ دراصل کھلاڑیوں کے اعتبار سے بھارت میں سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالورز ویراٹ کوہلی کے ہی ہیں لیکن اگر عالمی سطح پر دیکھا جائے تو اس فیلڈ میں کرسٹیانو رونالڈو کا کوئی ثانی نظر نہیں آ رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر رونالڈ اور کوہلی کے فالوورز

سوشل میڈیا پر اس وقت رونالڈ کے مجموعی طور پر 964 ملین فالوورز ہیں۔ جس میں انسٹاگرام پر پر اس کے سب سے زیادہ فالوورز ہیں۔ ایکس پر 112.6 ملین، فیسبک پر 170 ملین اور انسٹاگرام پر 637 ملین فالوورز ہیں، جو کی کسی بھی کھلاڑی کے لیے ناقابل یقین ہے۔ رونالڈو نے 21 اگست کو اپنا یوٹیوب چینل لانچ کیا اور اس نے 24 گھنٹے کے اندر ہی کئی ریکارڈز توڑ دیے۔ اس وقت کرسٹیانو رونالڈو کے یوٹیوب پر 46 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں۔

Kohli vs Ronaldo social media followers
کرسٹیانو رونالڈو اور ویراٹ کوہلی کے سوشل میڈیا فالوورز (Etv bharat)

جبکہ بھارتی کرکٹر ویراٹ کوہلی کے سوشل میڈیا پر مجموعی طور پر 385 ملین فالووزر ہیں جو کہ رونالڈو سے تقریبا تین گنا کم ہے۔ کوہلی کے انسٹا گرام پر 270 ملین، ایکس پر 64 ملین اور فیسبک پر 51 ملین فالوورز ہیں۔ کوہلی نے ابھی تک یوٹیوب پر اپنا کوئی چینل نہیں کھولا ہے۔ ویراٹ کوہلی اس وقت بھارت میں سب سے زیادہ سوشل میڈیا فالوورز رکھنے والے کھلاڑی ہیں۔

کروڑوں لوگوں کے چہیتے رونالڈو اور کوہلی کتنے لوگوں کو فالو کرتے ہیں؟

میدان کے باہر سوشل میڈیا پر ویراٹ کوہلی اور کرسٹیانو رونالڈو کو کروڑوں لوگ فولو کرتے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ دونوں سپر اسٹار کتنے سوشل میڈیا پر کتنے لوگوں کو فالو کرتے ہیں۔ اس معاملے میں بھی پرتگالی سپر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو بھارت کے سپر اسٹار کرکٹر ویراٹ کوہلی سے آگے ہے۔

سوشل میڈیا پر لاکھوں لوگوں کے چہیتے رونالڈو مجموعی طور پر 693 لوگوں کو فالو کرتے ہیں جبکہ ویراٹ کوہلی مجموعی طور پر 390 لوگوں کو فالو کرتے ہیں۔ رونالڈو انسٹاگرام پر 578، ایکس پر 69 اور فیسبک پر 46 لوگوں کو فالو کرتے ہیں۔ جبکہ ویراٹ کوہلی انسٹاگرام پر 302، ایکس پر 64 اور فیسبک پر 24 افراد کو فالو کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رونالڈو کے یوٹیوب چینل پر دو دن میں 30 ملین سبسکرائبرز، سوشل میڈیا پر 1 بلین کے قریب فالوورز

کرسٹیانو رونالڈو نے یوٹیوب سے ایک دن میں کتنے روپئے کمائے؟

محض ایک گھنٹے کے اندر کرسٹیانو رونالڈو کے یوٹیوب چینل نے عالمی ریکارڈ توڑ دیا

Last Updated : Aug 27, 2024, 2:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.