پیرس: بھارتی خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ نے پیرس اولمپکس میں آج اپنے پہلے میچ 50 کلوگرام کے مقابلے میں جاپان کی یوئی سوساکی کو 3-2 شکست دے دی ہے۔ بھارت کے سب سے کامیاب پہلوانوں میں سے ایک ونیش پھوگاٹ تیسری بار اولمپکس میں حصہ لے رہی ہیں۔ ان سے بھی بھارت کو میڈل کی کافی زیادہ امیدیں ہیں۔ پھوگاٹ نے اپنے میچ کا آغاز ایک اعلیٰ سطحی حریف کے خلاف پرسکون انداز میں کیا جو میچ کے آغاز سے قبل بین الاقوامی سرکٹ میں ناقابل شکست تھی۔
🔟 seconds to go. Trailing by 2️⃣ points. #VineshPhogat with a comeback for the ages!#Cheer4Bharat & watch the Olympics LIVE on #Sports18 & stream FREE on #JioCinema📲#OlympicsonJioCinema #OlympicsonSports18 #JioCinemaSports #Wrestling #Olympics pic.twitter.com/IHPo39Ec5E
— JioCinema (@JioCinema) August 6, 2024
قابل ذکر ہے کہ سوساکی نے پوری مہم میں کوئی ایک پوائنٹ گرائے بغیر ٹوکیو اولمپکس میں گولڈ جیتا تھا۔ وہ 2010 سے اب تک صرف پانچ مقابلے ہاری ہے اور اس نے 2017، 2019، 2022 اور 2023 میں عالمی چیمپئن شپ کا طلائی تمغہ بھی جیتا ہے۔ 2016 اور 2020 کے پچھلے دو اولمپکس میں ونیش کی مہم متاثر کن تھی کیونکہ وہ بالترتیب 10 ویں اور نویں نمبر پر رہی تھیں۔
واضح رہے کہ ونیش کا مقابلہ آج شام کے آخر میں کوارٹر فائنل میں یوکرین کی اوکسانا لیواچ سے ہوگا۔ لیواچ نے 2018 کی عالمی چیمپئن شپ میں 50 کلوگرام میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔ اس کے علاوہ، اس کے پاس 2019 یورپی چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ ہے۔