ETV Bharat / sports

رکھشا بندھن پر بھائی نے بہن ونیش کے ہاتھ میں رکھ دی زندگی بھر کی کمائی - Vinesh Phogat Rakshabandhan - VINESH PHOGAT RAKSHABANDHAN

بھارت کی اسٹار خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ نے ہفتہ کو اپنے بھائی کے ساتھ رکھشا بندھن کا تہوار منایا۔ اس موقع پر بھائی نے اپنی بہن کو تحفے میں نوٹوں کا بنڈل ہاتھ میں تھما دیا۔ جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

Vinesh Phogat Celebrates Rakshabandhan with her Brother got a bundle of notes as gift
رکھشا بندھن پر بھائی نے بہن ونیش کے ہاتھ میں رکھ دی زندگی بھر کی کمائی (IANS PHOTO)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 19, 2024, 5:21 PM IST

نئی دہلی: ہندو مذہب میں بھائی اور بہن کا تہوار رکھشا بندھن آج ملک بھر میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ اسی خوشی کے موقع پر ہفتہ کو پیرس سے بھارت واپس آنے والی پہلوان ونیش پھوگٹ نے بھی اپنے بھائی کے ساتھ رکھشا بندھن کا تہوار منایا۔

اس تہوار کے مناسب سے ونیش کے بھائی نے اپنی بہن کو آشیرواد دیتے ہوئے 500 روپے کے نوٹوں کا بنڈل بطور تحفہ دیا۔ اس دوران دونوں بہن بھائیوں نے مزے دار گفتگو بھی کی جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

وائرل ویڈیو میں ونیش یہ کہتت ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ یہ نوٹوں کی گڈی ہے، میری عمر تقریباً 30 سال ہے۔ پچھلے سال بھی اس نے مجھے 500 روپے دیے تھے اور اب یہ نوٹوں کی گڈی۔ میرے ہاتھ میں جو رقم ہے وہ اس کی ساری زندگی کی کمائی ہے، جو میرے حصے میں آئی ہے۔ شکریہ بھائیوں اور بہنوں۔

واضح رہے کہ ونیش حال ہی میں اس وقت سرخیوں میں آئی تھیں جب انہیں خواتین کے 50 کلوگرام زمرے کے فائن میچ سے عین قبل 100 گرام زیادہ وزن کی وجہ سے پیرس اولمپکس سے نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔ اس کے بعد انھوں نے مشترکہ سلور میڈل کے لیے کورٹ آف آربٹریشن فار اسپورٹ (CAS) میں اپیل بھی دائر کی، جس کو بھی عدالت نے مسترد کردیا۔

17 اگست کو ونیش پھوگاٹ پیرس سے بھارت واپس آئیں۔ جہاں ان کا نئی دہلی سے ہریانہ کے چرخی دادری ضلع میں ان کے گاؤں بلالی تک شاندار استقبال کیا گیا اور گاوں والوں نے انھیں گولڈ میڈل سے بھی نوازا۔

یہ بھی پڑھیں

ونیش پھوگاٹ کو بلآخر گولڈ میڈل مل گیا، بطور انعام کروڑوں روپئے ملنے کی حقیقت کیا ہے؟

انھوں نے ہمیں گولڈ نہیں دیا تو کیا ہوا، ہمارے اپنوں نے ہمیں گولڈ سے بھی زیادہ نوازا ہے: ونیش پھوگاٹ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.