نئی دہلی: پیرس اولمپکس 2024 میں بھارت کے لیے شوٹنگ میں دو کانسے کا تمغے جیتنے والی منو بھاکر کو اپنی بہترین کارکردگی کا بڑا انعام ملا ہے۔ منو بھاکر کو دہلی میں مرکزی وزیر سربانند سونووال نے پیرس اولمپکس میں ان کی بہترین کاکردگی کے اعزاز میں انہیں 10 لاکھ روپے کا چیک بطور انعام دیا ہے۔
اس دوران مرکزی وزیر سربانند سونووال نے کہا کہ آج ملک کے لوگ منو بھاکر پر فخر محسوس کر رہے ہیں۔ وہ مستقبل میں ملک کے لیے مزید کئی تمغے جیتنے والی ہیں، ان میں قابلیت، صلاحیت، وژن، لگن، وفاداری، عزم اور محنت کرنے کا جذبہ ہے۔ مجھے یقین ہے کہ منو اپنی ایمانداری اور عزم کے جذبے کے ساتھ بار بار چمکے گی۔
#WATCH | Delhi | Union Minister Sarbananda Sonowal says, " today, the people of the nation feel proud of manu bhaker...in the near future, she is going to win many more medals for the country. no doubt about it! she has the ability, potential, vision, dedication, devotion,… pic.twitter.com/D5FyxvabNv
— ANI (@ANI) August 16, 2024
واضح رہے کہ منو بھاکر نے پیرس اولمپکس میں 10 میٹر انفرادی اور 10 میٹر مکسڈ ٹیم پسٹل مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔ وہ اولمپکس میں ایک ہی ایونٹ میں دو تمغے جیتنے والی پہلی بھارتی بن گئی ہیں۔ منو بھاکر پیرس اولمپکس کی اختتامی تقریب میں بھارتی دستے کی خاتون پرچم بردار بھی تھیں۔
ان کی کارکردگی کے بعد پی ایم مودی، راہل گاندھی، سونیا گاندھی اور وزیر کھیل منسکھ منڈاویہ سمیت کئی لیڈروں اور سیاست دانوں نے ان سے ملاقات بھی کی ہے۔ پی ایم مودی نے پیرس اولمپکس کے بعد کھلاڑیوں سے ملاقات کی، جس کے دوران انہوں نے منوبھ بھاکر کی بہت تعریف کی۔