ETV Bharat / sports

یوگنڈا نے پاپوا نیو گنی کو تین وکٹوں سے ہرا دیا، ریاضت علی شاہ مین آف دی میچ - T20 WORLD CUP 2024

Uganda Beat PNG: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے 9ویں میچ میں یوگنڈا نے پاپوا نیو گنی (پی این جی) کو تین وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ ورلڈ کپ میں یوگنڈا کی یہ پہلی جیت ہے جب کہ پی این جی کی یہ مسلسل دوسری شکست ہے۔ (AP PHOTOS),photo Uganda Cricket association X

یوگنڈا نے پاپوا نیو گنی کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا، ریاضت علی شاہ مین آف دی میچ
یوگنڈا نے پاپوا نیو گنی کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا، ریاضت علی شاہ مین آف دی میچ ((AP PHOTOS),photo Uganda Cricket association X)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 6, 2024, 10:55 AM IST

گیانا: آئی سی سی منز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا 9واں میچ گروپ سی کی دو ٹیموں پاپوا نیو گنی اور یوگنڈا کے درمیان کھیلا گیا۔ اس میچ میں یوگنڈا نے پاپوا نیو گنی(پی این جی) کو 3 وکٹوں سے شکست دی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ لو اسکوررنگ رہا۔ پہلے بیٹنگ کرنے کے لئے میدان میں اتری پاپوا نیو گنی کی پوری ٹیم 77 رن بناکر آل آوٹ ہوگئی جسے یوگنڈا نے 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

پاپوا نیو گنی کی جانب سے ہیری ہیری نے سب سے زیادہ 15 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ پی این جی کا کوئی بلے باز اس سے زیادہ رنز نہ بنا سکا۔ بلے باز لیگا سیاکا اور کپلن ڈوریگا نے 12۔12 رن بنائے۔ اس کے ساتھ ساتھ یوگنڈا کے گیند بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ جمعہ میاگی نے 4 اوورز میں 10 رنز دے کر 2 وکٹ حاصل کئے۔

یوگنڈا نے 78 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے یہ سکور 18.2 اوورز میں حاصل کر لیا۔ تاہم یوگنڈا کو یہ اسکور حاصل کرنے کے لیے پسینہ بہانا پڑا۔ یوگنڈا نے یہ ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی گیندبازوں کی قاتلانہ بالنگ، آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دی

یوگنڈا کی جانب سے ریاضت علی شاہ نے 56 گیندوں پر 33 رنوں کی اننگز کھیلی۔ اس اننگز کے دوران انہوں نے ایک چھکا بھی لگایا۔ اس کے علاوہ جمعہ میاگی نے 13 رنز بنائے۔ ان دونوں بلے بازوں کو چھوڑ کر پانچ بلے باز ڈبل فیگر تک بھی نہیں پہنچ سکے۔ پاپوا نیو گنی کی اس ورلڈ کپ میں یہ دوسری شکست ہے۔ اس کے ساتھ ہی یوگنڈا نے دوسرا میچ جیت لیا ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.