ETV Bharat / sports

متحدہ عرب امارات نے پاکستانی بلے باز پر پابندی لگائی - Usman Khan Banned For Five Years - USMAN KHAN BANNED FOR FIVE YEARS

Usman Khan Banned For Five Years متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے تعلقات توڑ کر پاکستان واپس آنے والے بلے باز عثمان خان پر امارات کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پانچ سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔

متحدہ عرب امارات نے پاکستانی بلے باز پر پابندی لگائی

author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 6, 2024, 3:41 PM IST

دبئی: پابندی کا مطلب ہے کہ وہ 2029 تک متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ای سی بی کے کسی بھی ایونٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ ای سی بی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ عثمان پر بورڈ کے تئیں اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ بورڈ نے الزام لگایا ہے کہ عثمان نے ان کے سامنے غلط طریقے سے اپنے ارادوں کا اظہار کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ “عثمان نے ای سی بی کو متحدہ عرب امارات کے لیے کھیلنے کے بارے میں گمراہ کیا اور بورڈ کے فراہم کردہ ٹولز کو اپنے لیے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے استعمال کیا۔ اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات کے لیے نہیں کھیلنا چاہتے اور وہ اہل ہونے کے لیے جو چیزیں پوری کرنی تھی وہ بھی نہیں کرنے والے ہیں۔

عثمان خان کی وجہ سے پی ایس ایل میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ 24 گھنٹوں میں ہی بدل گیا۔ عثمان کے خلاف کارروائی کی توقع پہلے ہی سے تھی لیکن جو سخت فیصلہ کیا گیا اور بورڈ کا رویہ ظاہر کرتا ہے کہ بورڈ کو کتنا بڑا دھچکا لگا ہے۔ عثمان، جنہوں نے پاکستان کے لیے کھیلنے کا خواب ترک کر دیا تھا، متحدہ عرب امارات کی ٹیم کا حصہ بننے کے اہل ہونے کے راستے پر تھے۔

یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم ایک بار پھر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر - Babar Azam

انہوں نے متحدہ عرب امارات کے لیے ڈومیسٹک کھلاڑی کے طور پر آئی ایل ٹی ٹی۔20 اور ابوظہبی ٹی۔10 میں حصہ لیا تھا۔ حال ہی میں انہوں نے پاکستان سپر لیگ میں بھی بطور غیر ملکی کھلاڑی حصہ لیا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.