ETV Bharat / sports

انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست - انڈر 19 ورلڈ کپ

U19 World Cup 2024 انڈر 19 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے، جہاں اس کا مقابلہ اتوار کو بھارت سے ہوگا۔ آسٹریلیا نے 180 رنز کا ہدف آخری اوورز میں ایک وکٹ باقی رہتے ہوئے حاصل کر لیا۔

U 19 World Cup Semi Final
انڈر 19 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو 179 رنز پر آؤٹ کیا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 8, 2024, 8:07 PM IST

Updated : Feb 8, 2024, 10:36 PM IST

بینونی: ٹام اسٹرائیکر کی خطرناک گیندبازی کی بدولت آسٹریلیا نے جمعرات کو انڈر 19 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کو 179 رنز پر ڈھیر کر دیا۔ اس کے بعد آسٹریلیا نے 180 رنز کے ہدف کو آخری اوورز میں ایک وکٹ باقی رہتے ہوئے حاصل کر لیا۔ اس جیت کے ساتھ آسٹریلیا فائنل میں پہنچ گئی ہے جہاں اس کا مقابلہ اتوار کو بھارت سے ہوگا۔

180 رنز کا تعاقب کرنے والی آسٹریلیائی ٹیم کا آغاز اچھا نہیں رہا اور اس نے 33 کے اسکور پر 11ویں اوور میں سیم کونسٹاس (14) کی پہلی وکٹ گنوا دی۔ اس کے بعد کپتان ہیو وائبگن چار رنز، ہرجاس سنگھ پانچ رنز، ریان ہکس صفر پر بھی جلد آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ اوپنرز ہیری ڈکسن اور اولیور پیک نے آسٹریلیائی اننگز کو سنبھالا۔

ہیری 75 گیندوں میں 50 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اولیور نے 75 گیندوں میں 49 رنز بنائے۔ ٹام کیمبل 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ٹام اسٹرائیکر تین رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، بیئرڈمین صفر پر آؤٹ ہوئے۔ رافی میک ملن 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور کالم وِڈلر دو رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

میک ملن نے آخری اوورز میں صبر آزما کھیل کا مظاہرہ کیا، انہوں نے 50ویں اوور کی پہلی گیند پر چوکا لگا کر اسکور 181 تک پہنچا دیا، جس سے آسٹریلیا کو پانچ گیندیں باقی رہتے فتح حاصل ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے علی رضا نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ عرفات منہاج نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ نوید احمد خان اور عبید شاہ نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا

اس سے قبل آسٹریلیائی کپتان ہیو وائبگن نے آج ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان جو پہلے بیٹنگ کرنے آیا تھا اس کا آغاز خراب رہا اور اس نے اپنے دونوں اوپنرز شمائل حسین اور شاہ زیب خان کی وکٹیں 27 رنز کے اسکور پر ہی گنوا دیں۔ پاکستان ٹیم کے 9 کھلاڑی 10 رنز بھی نہ بنا سکے۔ شمائل حسین سترہ رنز اور شاہ زیب خان چار رنز، کپتان سعد بیگساد تین رنز، احمد حسن چار رنز اور ہارون ارشد آٹھ رنز، عبید شاہ چھ رنز، محمد ذیشان چار رنز، علی رضا صفر پر آؤٹ ہوئے۔ نوید احمد خان نو رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔

اذان اویس نے عرفات منہاس کی اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ اذان اویس نے 91 گیندوں پر 52 اور عرفات منہاس نے 61 گیندوں پر 52 رنز کی نصف سنچری اسکور کی۔ ان دو بلے بازوں کے علاوہ پاکستان کی جانب سے کوئی بھی بلے باز ڈبل فیگرز تک بھی نہیں پہنچ سکا۔

پاکستان کی پوری ٹیم 48.5 اوورز میں 179 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے ٹام اسٹرائیکر نے 24 رنز کے عوض چھ وکٹیں حاصل کیں۔ مہالی بیئرڈمین، کالم وِڈلر، رافی میک ملن اور ٹام کیمبل نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

Last Updated : Feb 8, 2024, 10:36 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.