ETV Bharat / sports

پیرس اولمپکس میں ترکیہ کے شوٹر کا کمال، جیب میں ہاتھ رکھ کر جیتا سلور میڈل، سوشل میڈیا صارفین حیران - Paris Olympics 2024

author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 1, 2024, 1:29 PM IST

ترک شوٹر یوسف ڈیکیک نے پیرس اولمپکس میں مردوں کے 10 میٹر ایئر پسٹل ٹیم ایونٹ میں اپنے ملک کے لیے چاندی کا تمغہ جیت کر سب کو حیران کر دیا ہے۔ کیونکہ انھوں اس ایونٹ میں شرکت کرنے کے لیے نہ تو کوئی خصوصی عینک لگا رکھا تھا اور نہ ہی کوئی دوسرا آلہ پہن رکھا تھا جو عام طور سے شوٹر درست نشان لگانے کے لیے اور اپنی حفاظت کی لیے پہنتے ہیں۔ جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ترک شوٹر کے کافی زیادہ چرچے ہو رہے ہیں۔

Turkish Shooter Yusuf Dikec
پیرس اولمپکس میں ترکیہ کے شوٹر یوسف ڈیکیک (AP & AFP PHOTO)

پیرس: ترکیہ کے ایئر پسٹل شوٹر یوسف ڈیکیک نے بدھ کو جاری پیرس اولمپکس 2024 میں 10 میٹر ایئر پسٹل ٹیم ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیت کر سب کو حیران کردیا۔ ان کے ویڈیوز سوشل میڈیا پر کافی زیادہ وائرل بھی ہورہے ہیں کیونکہ انھوں نے اس ایونٹ میں ایک عام انسان کی طرح شرکت کی۔

انھوں نے نہ تو اس کھیل میں شوٹنگ کے وقت استعمال کیے جانے والے حفاظتی چشمے کا استعمال کیا اور نہ کچھ اور پہنے جو عام طور سے شوٹر درست نشانہ لگانے کے لیے پہنتے ہیں۔ بلکہ یوسف نے ایک عام انسان کی طرح ایک ہاتھ جیب میں رکھ کر ہی اپنے ملک کو چاندی کا تمغہ دلا دیا۔

واضح رہے کہ شوٹرز ایونٹ کے دوران کافی سامان پہنتے ہیں جس میں بہتر درستگی اور آنکھوں میں کسی بھی قسم کے دھندلا پن سے گریز کرنے کے لیے خصوصی چشمے پہنتے ہیں۔ اس کے علاوہ شور و ہنگامہ سے بچنے کے لیے کانوں میں بھی کوئی آلہ لگاتے ہیں۔

51 سال کے ترک شوٹر نے مردوں کے 10 میٹر ایئر پسٹل ایونٹ کے فائنل میں مقابلہ کرتے ہوئے کوئی بھی خصوصی آلہ نہ پہنے بغیر اپنے ملک کے لیے چاندی کا تمغہ دلا دیا۔ جس کے بعد اب سوشل میڈیا پر ان کے اس رویے کی کافی زیادہ تعریف کی جارہی ہے۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ کیا ترکیہ نے اولمپکس میں ہٹ مین بھیجا؟ اس نے مزید لکھا کہ ترک شوٹر یوسف ڈیکیک نے حفاظتی سامان پہنے بغیر اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے کی شاندار کامیابی نے نہ صرف شائقین کو متاثر کیا بلکہ اپنی غیر معمولی صلاحیتوں اور عزم کو بھی اجاگر کیا۔

اس واقعے نے شوٹنگ کے شائقین کی توجہ یوسف کی جانب مبذول کرائی اور وہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے۔ کیونکہ انھوں نے اپنے بیشتر مقابلے ایک عام انسان کے انداز میں کھیلے اور جیتے بھی۔یوسف نے مردوں کے 10 میٹر ایئر پسٹل کے انفرادی مقابلے میں بھی حصہ لیا تھا لیکن فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

خاتون کھلاڑی کے جذبے کو سلام، سات ماہ کے حمل کے باوجود اولمپکس میں کی تلوار بازی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.