احمدآباد: احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم کا فلڈ لائٹ میں تکنیکی خرابی آ جانے کے سبب آئی پی ایل 2024 کا 63 واں میچ مقررہ وقت پر شروع نہیں ہو سکا۔آئی پی ایل منتظمین جلد سے جلد میچ شروع کرانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
کے کے آر پہلے ہی پلے آف کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے جبکہ گجرات کو پلے آف کے لیے اس کی اہلیت کا انحصار دوسری ٹیموں پر ہوگا۔ لیکن اس سے پہلے اسے اپنے دونوں میچ جیتنا ہوں گے۔
آئی پی ایل کے اس سیزن میں دونوں ٹیموں کی کارکردگی کی بات کریں تو کولکاتا نے 12 میچوں میں سے 9 میچ جیت کر 18 پوائنٹ کے ساتھ لیگ ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر ہے اور میگا ٹورنامنٹ کے پلے آف میں کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔
گجرات نے اب تک 12 میں مقابلوں سے 5 میچوں میں جیت درج کی ہے۔ وہ یہ میچ جیت کر پلے آف کی اپنی امیدوں کو زندہ رکھنا چاہیں گی۔اس کے لئے یہ میچ کرو یا مرو جیسا ہے۔
کولکاتا اور گجرات کے درمیان کھیلے گئے میچوں کی بات کریں تو دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 3 میچ کھیلے جا چکے ہیں جن میں گجرات نے 2 اور کولکاتا نے ایک میچ جیتا ہے۔ کولکاتا آج کا میچ جیت کر یہ ریکارڈ برابر کرنا چاہے گا۔ اگر کولکاتا یہ میچ جیت جاتا ہے تو ٹاپ 2 میں اس کی جگہ یقینی ہو جائے گی۔
کولکاتا کی طاقت اس کی بالنگ اور بیٹنگ دونوں ہے۔ بلے بازی میں سنیل نارائن اپنی شاندار کارکردگی سے کے کے آر کو زبردست شروعات دے رہے ہیں، وہیں آندرے رسل اور فل سالٹ بھی شاندار بلے بازی کر رہے ہیں۔ نتیش رانا کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ وہیں بالنگ میں ورون چکرورتی اور ہرشیت رانا نے اپنی گیندبازی سے سب کو متاثر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آئی پی ایل میں وراٹ کوہلی کے نام کئی نئے ریکارڈز درج
دراصل گجرات کے پاس بہترین بیٹنگ لائن اپ ہے۔ شوبھمن گل اور سائی سدرشن نے گزشتہ میچ میں سنچری اننگز کھیلی تھی۔ ایسی صورتحال میں ٹیم کو ایک بار پھر ان سے بہترین کارکردگی کی امید ہوگی۔