ETV Bharat / sports

پاکستان کے یہ پانچ کھلاڑی ٹیم انڈیا کے لئے سر درد بن سکتے ہیں - T20 World Cup2024 - T20 WORLD CUP2024

پاکستانی ٹیم اتوار کو بھارتی کرکٹ ٹیم سے ٹکرانے جا رہی ہے۔ اس میچ سے پہلے ہم آپ کو ان 5 پاکستانی کھلاڑیوں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں، جو ٹیم انڈیا کو زیر کر سکتے ہیں۔ پوری خبر پڑھیں...

پاکستان کے یہ پانچ خطرناک کھلاڑی ٹیم انڈیا کے لئے سر درد نم سکتے ہیں
پاکستان کے یہ پانچ خطرناک کھلاڑی ٹیم انڈیا کے لئے سر درد نم سکتے ہیں (پاکستانی ٹیم (Image Source: AP))
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 8, 2024, 7:26 PM IST

Updated : Jun 9, 2024, 3:04 PM IST

نئی دہلی: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیگ مرحلے کا 19 واں میچ 9 جون کو پاکستان اور بھارت کے درمیان رات 8 بجے کھیلا جا ئے گا۔ اس میچ سے پہلے آج ہم آپ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے ان پانچ کھلاڑیوں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں، جو روہت شرما کے مین ان بلیو کے لیے خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں۔

محمد عامر

پاکستان کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر محمد عامر ہندوستانی بلے بازوں کے لیے خطرہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ بھارت کے خلاف ان کا ریکارڈ کافی شاندار ہے۔ عامر نے ٹیم انڈیا کے خلاف 2 ٹی 20 میچوں میں کل 4 وکٹ لیے ہیں۔ اب ہندوستانی ٹاپ آرڈر کو ان سے محتاط رہنا ہوگا۔

شاہین شاہ آفریدی

پاکستان کے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی اکثر اپنی تیز رفتاری سے ہندوستانی بلے بازوں کو پریشان کرتے ہیں۔ اب اسے ایک بار پھر اپنی لہراتی گیندوں سے ویرات اور روہت جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کو پریشان کرنے کا موقع ملے گا۔ شاہین نے بھارت کے خلاف 2 میچوں میں 3 وکٹیں حاصل کیں۔

بابر اعظم

پاکستانی کپتان بھارتی باؤلرز کے لیے چیلنج بن سکتے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بابر کا بھارت کے خلاف ریکارڈ اچھا رہا ہے۔ بابر نے 4 میچوں میں 1 نصف سنچری کے ساتھ 92 رنز بنائے ہیں۔ اس عرصے کے دوران ان کا بہترین اسکور 68 ناٹ آؤٹ رہا ہے۔ اس کے ساتھ بابر بھی کپتانی میں خود کو روہت شرما سے بہتر ثابت کرنا چاہیں گے۔

محمد رضوان

پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اپنی دھماکہ خیز بلے بازی کے لیے جانے جاتے ہیں۔ وہ اکثر ٹی ٹیوئنٹی میچوں میں ہندوستان کے خلاف طوفانی انداز میں بلے سے رنز بناتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ انہوں نے ٹیم انڈیا کے خلاف 4 میچوں میں 2 نصف سنچریوں کی مدد سے 197 رنز بنائے ہیں۔ اس عرصے کے دوران بہترین اسکور 79 ناٹ آؤٹ رہا ہے۔

شاداب خان

پاکستان کے لیگ اسپنر نے ٹی ٹیوئنٹی میں ہندوستان کے لیے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے 4 میچوں میں 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس عرصے کے دوران ان کی بہترین کارکردگی 31 رنز کے عوض 2 وکٹیں رہی ہیں۔ شاداب بلے سے بھی ہندوستانی ٹیم کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے بھارت کے خلاف بھی 15 رنز بنائے ہیں۔ حالانکہ ابھی ان کی فارم اچھی نہیں ہے لیکن وہ کسی بھی وقت میچ کا رخ پلٹ سکتے ہیں۔

Last Updated : Jun 9, 2024, 3:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.