ETV Bharat / sports

جب ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کو اپنا سامان خود وین پر لوڈ کرنا پڑا - West Indies In Nepal - WEST INDIES IN NEPAL

West Indies Cricket Team Arrived In Nepal ویسٹ انڈیز کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے نیپال پہنچی جہاں اس کے ساتھ ایسا کچھ ہوا جس کی وہ توقع نہیں کرسکتی تھی۔ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی جب ایئر پورٹ سے باہر نکلے تو انہیں اپنے کرکٹ کٹس کو خود ہی ٹیمپو میں لادنا پڑا۔ کھلاڑیوں کے ٹیمپو پر سامان لادنے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

جب ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کو اپنا سامان خود وین پر لوڈ کرنا پڑا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 26, 2024, 11:05 AM IST

نئی دہلی: ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے نیپال پہنچ گئی۔ کیریبین کھلاڑیوں اور نیپال کے درمیان ٹی 20 کا پہلا میچ 27 اپریل سے کھیلا جائے گا۔ تاہم ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے کچھ کھلاڑی بھارت میں کھیلے جا رہے آئی پی ایل ٹورنامنٹ میں کھیل رہے ہیں۔ سیریز سے قبل ٹیم کے نیپال پہنچنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ جس پر شائقین کی جانب سے دلچسپ ردعمل دیا جا رہا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیپال پہنچنے کے بعد ویسٹ انڈیز ٹیم کے کھلاڑی اپنا سامان خود پک اپ وین میں لوڈ کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کھلاڑیوں کا سامان لینے کے لیے ایک پک اپ بھیجا گیا ہے۔کھلاڑی خود اس میں اپنا سامان لوڈ کرتے نظر آئے۔ یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ جو بس کھلاڑیوں کو لینے آئی ہے وہ بھی غیر معیاری تھی۔اس میں سہولیات کا فقدان تھا۔

یہ بھی پڑھیں:زمبابوے کے سابق کرکٹر چیتے کے حملے میں زخمی، کتے نے بچائی جان - whittall injured In Leopard attack

تاہم ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ سیکیورٹی موجود ہے۔گور طلب ہے کہ نیپال اور ویسٹ انڈیز اے کے درمیان پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 27 اپریل سے کھیلی جائے گی۔ سیریز کے تمام میچز کیرتی پور میں تریبھون یونیورسٹی گراونڈ پر کھیلے جائیں گے۔ سیریز کے میچز 27، 28 اپریل ، یکم مئی، 2 مئی اور 4 مئی کو کھیلے جائیں گے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل نیپال کے لیے یہ سیریز بہت اہم ہے۔ اس کے ذریعہ ٹیم ورلڈ کپ کے لیے کھلاڑیوں کو تیار کر سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.