ETV Bharat / sports

چنئی اور پنجاب کے درمیان دلچسپ مقابلہ آج - IPL 2024

CSK vs PBKS match آئی پی ایل کے 49 ویں میچ میں چنئی سپرکنگس اور پجاب کنگز کے درمیان موہالی میں کھیلا جائے گا۔چنئی کی نظریں پوائنٹس ٹیبل میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنے پر ہوں گی۔

چنئی اور پنجاب کے درمیان دلچسپ مقابلہ آج

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 1, 2024, 1:50 PM IST

نئی دہلی: آئی پی ایل 2024 میں سیزن کا 49 واں میچ آج چنئی اور پنجاب کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں یہ میچ جیتنا چاہیں گی۔ چنئی جہاں یہ میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنا چاہے گا، وہیں پنجاب نے گزشتہ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اس کا حوصلہ بلند ہوگا۔

پوائنٹس ٹیبل پر دونوں ٹیموں کی پوزیشن

چنئی سپر کنگز اس وقت پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ 4 میں شامل ہے۔ سی ایس کے نے سیزن میں اب تک 9 میچ کھیلے ہیں جس میں اس نے 5 میچ جیتے ہیں اور 4 میچوں میں اسے شکست کا سامنا کرناپڑا ہے۔

اس کے علاوہ پوائنٹس ٹیبل میں پنجاب کی پوزیشن انتہائی خراب ہے۔ پنجاب نے اب تک 9 میچز کھیلے ہیں جس میں اسے 3 میں کامیابی اور 6 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تاہم پنجاب کی پلے آف تک رسائی کافی مشکل ہے۔

پنجاب بمقابلہ دہلی

دونوں کے درمیان اب تک 28 میچ کھیلے جا چکے ہیں جن میں چنئی نے 15 اور پنجاب نے 13 میچ جیتے ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان ہمیشہ ہی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ ہوتا رہا ہے۔

چنئی کی طاقت اور کمزوری

چنئی کی بات کریں تو یہ ٹیم بہترین اور تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ ایم ایس دھونی سب سے تجربہ کار کھلاڑی ہیں ۔ کپتان گائیکواڑ بھی بہترین فارم میں ہیں۔ اس کے علاوہ چنئی کی بالنگ لائن اپ بہترین ہے۔ مستفیض الرحمان اور متھیشا پتھرانہ نے ڈیتھ اوورز میں شاندار بالنگ کر رہے ہیں۔ دونوں گیند باز پرپل کیپ کی دوڑ میں شامل ہیں۔

پنجاب کی کمزوری اور طاقت

پنجاب کی کمزوری کی بات کریں تو اس کے اوپننگ بلے باز شیکھر دھون چند میچ کھیلنے کے بعد چوٹ کی وجہ سے باہر ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ کپتان سیم کرن نہ تو گیند کے ساتھ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر پا رہے ہیں اور نہ ہی انہوں نے بلے سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئی پی ایل 2024: لکھنؤ کے ہاتھوں ممبئی کو شکست - IPL 2024

ٹاپ آرڈر بغیر رنز بنائے جلدی آؤٹ ہو جاتا ہے، تاہم کولکاتا کے خلاف ٹاپ آرڈر فارم میں نظر آیا۔ جونی بیئرسٹو نے سنچری اننگ کھیلی۔ اس کے علاوہ شانشک سنگھ کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.