ETV Bharat / sports

ٹیم انڈیا کو پاکستان بھیجنے کے لیے ہربھجن سنگھ نے کون سی شرط رکھ دی؟ - Champions Trophy 2025 - CHAMPIONS TROPHY 2025

چیمپیئن ٹرافی کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان جانے پر تذبذب برقرار ہے۔ اس کے علاوہ بھارت کو پاکستان جانا چاہیے یا نہیں اس پر سوشل میڈیا پر کافی زیادہ بہت بحث بھی ہو رہی ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی ہربھجن سنگھ نے اس حوالے سے اب ایک شرط بھی رکھ دی ہے۔

Harbhajan Singh
ہربھجن سنگھ (ANI PHOTO)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Sep 2, 2024, 7:39 PM IST

حیدرآباد: چیمپیئن ٹرافی 2025 کا انعقاد پاکستان میں ہونا ہے لیکن ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ کیا بھارتی کرکٹ ٹیم اس ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی بھی کی نہیں۔

جبکہ ہر پاکستانی کی خواہش ہے کہ بھارت چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کا دورہ کرے۔ تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت اس ٹورنامنٹ میں ہائبرڈ ماڈل کے طور پر شرکت کرنے کا خواہش مند ہے۔

یہ بات بھی قابل ذخر ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں چیمپئن بننے کے بعد بھارت کا اگلا ہدف آئی سی سی چیمپئن ٹرافی ہے۔ اس تعلق سے جے شاہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ بھارت چیمپیئن ٹرافی روہت شرما اور ویراٹ کوہلی جیسے سینئر کھلاڑیوں کی موجودگی میں کھیلے گا۔

لیکن اب سوال یہ ہے کہ کیا بھارت پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپیئن ٹرافی کے لیے پڑوسی ملک کا دورہ کرے گا؟ اس حوالے سے کئی کھلاڑی مختلف رائے رکھتے ہیں کچھ کھلاڑیوں کا کہنا ہے بھارت کو پاکستان جانا چاہیے جبکہ کچھ کھلاڑی اس کے خلاف ہیں۔

یہاں تک خود پاکستان کے ایک سابق کھلاڑی دانش کنیریا بھی بھارت کو پاکستان کا دورہ نہ کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ وہیں بھارت کے سابق کھلاڑی اور عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمان ہربھجن سنگھ نے بھارت کے دورہ پاکستان کے لیے ہائی لیول کی سکیورٹی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

اسپورٹس تک سے بات کرتے ہوئے سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کا سفر صرف ایک شرط پر کرنا چاہیے۔ جب پاکستان ٹیم انڈٰیا کو اعلیٰ سطح کی سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دے۔

ہربھجن سنگھ نے کہا ہے کہ اگر ٹیم کی سکیورٹی یقینی نہیں بنائی گئی تو ٹیم کو پاکستان نہیں جانا چاہیے لیکن اگر حکام کہتے ہیں کہ ٹیموں کو مکمل سکیورٹی ملے گی تو حکومت کو اس بارے میں سوچنا چاہیے اور آخر میں کوئی فیصلہ لینا چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے لوگ جو کہتے ہیں وہ ان کے لیے درست ہے لیکن ہم جو کہتے ہیں وہ ہمارا نقطہ نظر ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ ہمیشہ سکیورٹی خدشات ہوتے ہیں اور اگر کھلاڑیوں کی حفاظت کو یقینی نہیں بنایا گیا تو مجھے نہیں لگتا کہ ٹیم کو وہاں جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ہربھجن سنگھ نے ایک میڈیا ٹاک شو میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹیم انڈیا کو پاکستان کا دورہ نہیں کرنا چاہیے۔ وہیں پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بلے باز راشد لطیف کا خیال ہے کہ جئے شاہ کے آئی سی سی چیئرمین بننے کے ساتھ ہی بھارت کا پاکستان آنا تقریباً طے ہو گیا ہے۔

جبکہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ اگر حکومت اجازت دے تو بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان ضرور جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

کیا ٹیم انڈیا سکیورٹی فورس کے ساتھ پاکستان جائے گی، آئی سی سی کا قانون کیا کہتا ہے؟

جے شاہ کے آئی سی سی چیئرمین بننے کے بعد ٹیم انڈیا کے پاکستان جانے کی امید ختم؟

اگر ٹیم انڈیا نے پاکستان جانے سے منع کر دے تو آئی سی سی کا قانون کیا کہتا ہے؟

پاکستان میں اگلے سال ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول جاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.