ETV Bharat / sports

زمبابوے کے سامنے ٹیم انڈیا ناکام، پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میزبان کی جیت - India vs Zimbabwe First T20 - INDIA VS ZIMBABWE FIRST T20

ٹاپ آرڈر بلے بازوں میں صرف کپتان شبمن گل کچھ دیر کریز پر ٹھہر سکے۔ گل نے 31 رنز کی اننگز کھیلی۔ گل کے علاوہ صرف اویش خان (16) اور واشنگٹن سندر (27) دوہرے ہندسے تک پہنچ سکے۔

زمبابوے کے سامنے ٹیم انڈیا ناکام
زمبابوے کے سامنے ٹیم انڈیا ناکام (Image Source: IANS)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 6, 2024, 10:35 PM IST

ہرارے : بھارت کو زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ اس میچ میں ہندوستانی ٹیم کو جیت کے لیے 116 رنز کا ہدف ملا تھا۔ لیکن وہ اس چھوٹے سے ہدف کو بھی حاصل نہ کر سکی۔

بھارت اور زمبابوے کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 6 جولائی (ہفتہ) کو ہرارے میں کھیلا گیا۔ اس میچ میں میزبان زمبابوے نے 13 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ میچ میں بھارتی ٹیم کو جیت کے لیے 116 رنز کا ہدف ملا تھا۔ لیکن وہ اس چھوٹے سے ہدف کو بھی حاصل نہ کر سکی۔ ہندوستانی ٹیم 19.5 اوورز میں 102 رنز تک محدود رہی۔ یہ زمبابوے کے خلاف ٹی 20 میں ہندوستانی ٹیم کی صرف تیسری شکست تھی اور یہ اس ٹیم کے خلاف اس کا سب سے کم آل آؤٹ اسکور بھی تھا۔ اس شکست کے ساتھ ہی ٹی 20 کرکٹ میں ہندوستانی ٹیم کی جیت کا سلسلہ ختم ہوگیا۔

میچ کے آخری اوور میں بھارت کو جیت کے لیے 16 رنز بنانے تھے اور وہ اوور ٹینڈائی چتارا نے کرایا۔ اس اوور میں فتح کو یقینی بنانا واشنگٹن سندر کی ذمہ داری تھی لیکن وہ صرف دو رنز بنا سکے اور وہ بھی پانچویں گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ بھارتی ٹیم کی شکست کی بڑی وجہ اس کے بلے بازوں کی ناقص کارکردگی تھی۔

ٹاپ آرڈر بلے بازوں میں صرف کپتان شبمن گل کچھ دیر کریز پر ٹھہر سکے۔ گل نے 31 رنز کی اننگز کھیلی۔ گل کے علاوہ صرف اویش خان (16) اور واشنگٹن سندر (27) دوہرے ہندسے تک پہنچ سکے۔

ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی دھرو جورل، ریان پراگ اور ابھیشیک شرما نے کافی مایوس کیا۔ زمبابوے کی جانب سے کپتان سکندر رضا اور ٹنڈائی چتارا نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ بلیسنگ مزاربانی، برائن بینیٹ، لیوک جونگوے اور ویلنگٹن مساکادجا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.