حیدرآباد: امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 دو جون سے شروع ہونے والا ہے۔ اس میگا ٹورنامنٹ میں بھارتی شائقین ویراٹ کوہلی اور روہت شرما سے شاندار کھیل کی توقع کریں گے۔ ورلڈ کپ کے پیش نظر ہم آپ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے سرفہرست پانچ بلے بازوں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں۔ ان بلے بازوں میں بھارت کے دو بلے بازوں کے نام شامل ہیں۔
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی
ویراٹ کوہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے نمبر ون بلے باز ہیں۔ ویراٹ نے 27 میچوں کی 25 اننگز میں 14 نصف سنچریوں کی مدد سے 1141 رنز بنائے ہیں۔ اس دوران انہوں نے 103 چوکے اور 28 چھکے بھی لگائے۔ اب ویراٹ ورلڈ کپ 2024 میں اپنے ان اعداد و شمار کو مزید بہتر کرنا چاہیں گے۔
مہیلا جے وردھنے: سابق سری لنکن کرکٹر مہیلا جے وردھنے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے نمبر کے بلے باز ہیں۔جے وردھنے نے 31 میچوں کی 31 اننگز میں 1 سنچری اور 6 نصف سنچریوں کی مدد سے 1016 رنز بنائے ہیں۔ انہوں نے 111 چوکے اور 35 چھکے بھی لگائے۔
کرس گیل: ویسٹ انڈیز کے سابق دھماکہ خیز بلے باز کرس گیل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔گیل نے 33 میچوں کی 31 اننگز میں 2 سنچریوں اور 7 نصف سنچریوں کی مدد سے 965 رنز بنائے ہیں۔ اس دوران ان کے بلے سے 78 چوکے اور 63 چھکے بھی نکلے۔
روہت شرما: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سلامی بلے باز اور کپتان روہت شرما ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔ روہت نے 39 میچوں کی 36 اننگز میں 9 نصف سنچریوں کی مدد سے کل 963 رنز بنائے ہیں۔ اس دوران ان کے بلے سے 91 چوکے اور 35 چھکے بھی لگے۔ روہت کو اس ورلڈ کپ میں اپنے اعداد و شمار کو بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔
تلک رتنے دلشان: سری لنکا کے سابق اسٹار بلے باز تلک رتنے دلشان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں۔انہوں نے 35 میچوں کی 34 اننگز میں 6 نصف سنچریوں کی مدد سے 897 رنز بنائے ہیں۔ ان کے نام ورلڈ کپ کی تاریخ میں 101 چوکے اور 20 چھکے بھی شامل ہیں۔