حیدرآباد: ویسٹ انڈیز اور امریکہ کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا گروپ مرحلہ اب اپنے آخری مراحل میں ہے۔ اس کے بعد سپر 8 مرحلے کا میچ شروع ہوجائے گا۔ جس میں ٹاپ 8 ٹیمیں سیمی فائنل تک رسائی کے لیے ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔
ٹیم انڈیا نے گروپ مرحلے میں آئرلینڈ، پاکستان اور امریکہ کو شکست دے کر سپر 8 کا ٹکٹ حاصل کر لیا ہے۔ بھارت کو سپر 8 میں گروپ-1 میں رکھا گیا ہے۔ ٹیم انڈیا کو اس مرحلے میں اپنے گروپ کی 3 ٹیموں کے خلاف 3 میچ کھیلنے ہیں۔
گروپ ون میں بھارت کے علاوہ آسٹریلیا اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔ یہ دونوں ٹیمیں سپر 8 میں جگہ بنا چکی ہیں۔ لیکن ابھی یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ چوتھی ٹیم کون سی ہوگی۔ گروپ مرحلے کے اختتام تک اس چوتھی ٹیم کا نام بھی سامنے آ جائے گا۔
سپر 8 میں بھارت کے مقابلے
بھارت سپر 8 میں اپنا پہلا میچ 20 جون کو بارباڈوس میں افغانستان کے خلاف کھیلے گی اور دوسرا میچ 22 جون کو اینٹیگا میں کھیلا جائے گا، جس میں اس کا مقابلہ گروپ ڈی میں دوسرے نمبر کی ٹیم سے ہوگا، جس کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔ اس کے بعد ٹیم انڈیا کو سپر 8 مرحلے کا تیسرا میچ آسٹریلیا کے خلاف 24 جون کو سینٹ لوشیا میں کھیلنا ہے۔
واضح رہے کہ سپر 8 مرحلے کے دوران ٹاپ 8 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں تمام ٹیموں کو اپنے گروپ میں شامل ٹیموں کے خلاف 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا تعین کرنے کے لیے تین تین میچز کھیلنے ہوں گے۔ سیمی فائنل ہر سپر ایٹ گروپ کی ٹاپ 2 ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ سیمی فائنل کی فاتح ٹیمیں 29 جون کو بارباڈوس میں فائنل میچ کھیلیں گی۔
یہ بھی پڑھیں |