ETV Bharat / sports

آسٹریلیا پر افغانستان کی جیت نے سیمی فائنل کا راستہ دلچسپ بنا دیا ہے - T20 World Cup 2024 - T20 WORLD CUP 2024

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے سپر ایٹ میں افغانستان کی فتح نے سیمی فائنل کا راستہ دلچسپ بنا دیا ہے۔ سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے افغانستان کو اپنا آخری میچ جیتنا ہوگا لیکن اسے آسانی سے کوالیفائی کرنے کے لیے آسٹریلیا کے خلاف بھارت کی جیت کی دعا بھی کرنی ہوگی۔ اگر بھارت یہ میچ ہار جاتا ہے تو پھر دونوں ٹیموں کی سیمی فائنل کی قسمت کا فیصلہ رن ریٹ کی بنیاد پر ہوگا۔

T20 World Cup 2024 Semi Final Scenario
آسٹریلیا پر افغانستان کی جیت نے سیمی فائنل کا راستہ دلچسپ بنا دیا ہے (AP)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 23, 2024, 3:05 PM IST

حیدرآباد: افغانستان نے اتوار کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں آسٹریلیا کو سپر ایٹ میں شکست دے دی۔ افغانستان نے اس میچ میں تاریخی فتح حاصل کرکے سیمی فائنل پہنچنے کی امیدوں کو زندہ رکھا ہوا ہے۔ افغانستان کی اس جیت نے پیر کو بھارت کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا کے لیے کرو یا مرو کی صورتحال پیدا کر دی۔

سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کا راستہ:

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے سیمی فائنل کی دوڑ میں بھارتی ٹیم سب سے محفوظ ہے۔ کیونکہ اس نے اپنے پہلے دو میچوں میں افغانستان اور بنگلہ دیش کو شکست دے کر گروپ میں سرفہرست ہے۔ اگر بھارت اگلے میچ میں آسٹریلیا کو ہرا دیتا ہے تو وہ سیمی فائنل کے لیے سیدھا کوالیفائی کر جائیں گے، لیکن اگر وہ ہار جاتے ہیں تو بھی اسے افغانستان بمقابلہ بنگلہ دیش کے نتیجے کا انتظار کرنا پڑے گا۔

سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے افغانستان کو اپنا آخری میچ جیتنا ہوگا لیکن اسے آسانی سے کوالیفائی کرنے کے لیے آسٹریلیا کے خلاف بھارت کی جیت کی دعا بھی کرنی ہوگی۔ اگر بھارت اس میچ میں ہار جاتا ہے تو دونوں ٹیموں کی سیمی فائنل کی قسمت کا فیصلہ رن ریٹ کی بنیاد پر ہوگا۔

اگر بھارتی ٹیم اپنا آخری میچ ہار جاتی ہے اور افغانستان بنگلہ دیش کے خلاف اپنا آخری میچ جیت جاتا ہے تو ایسی صورت حال میں تینوں ٹیموں انڈیا، آسٹریلیا اور انڈیا کے 6-6 پوائنٹس ہوں جائیں گے، ایسی صورتحال میں ٹاپ 2 ٹیمیں رن ریٹ کی بنیاد پر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائیں گی۔ لیکن بھارتی ٹیم کسی بھی صورت میں یہ خطرہ مول نہیں لینا چاہے گی۔

سیمی فائنل کے اس دوڑ میں بھارتی ٹیم آسٹریلیا کو شکست دے کر اپنی پوزیشن مضبوط کرنا چاہے گی اور افغانستان چاہے گا کہ بھارت اپنا آخری میچ جیتے، تاکہ وہ بنگلہ دیش کو صرف شکست دے کر براہ راست سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان نے آسٹریلیا کے خلاف تاریخی جیت درج کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.