ETV Bharat / sports

پاکستان بھارت میچ میں فی سیکنڈ کتنی کمائی؟ - T20 World Cup 2024

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں آج بھارت اور پاکستان کے درمیان مہا مقابلہ کھیلا جائے گا۔ آج کا میچ ایڈورٹائزر کے لحاظ سے بھی کافی بڑا سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس میچ کی ٹی آرپی سب سے زیادہ ہوتی ہے۔ اسی وجہ سے میڈیا رپورٹ کے مطابق اس میچ میں فی سیکنڈ ایڈورٹائزنگ سلاٹ کی قیمت 4 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے۔

India vs Pakistan
پاکستان بھارت میچ (ANI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 9, 2024, 5:02 PM IST

حیدرآباد: آئی سی سی مین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں آج بھارت اور پاکستان کے امریکہ میں آمنے سامنے ہوں گے۔ یہ میچ نیویارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ کا انتظار جتنا دو ممالک کے کرکٹ شائقین کو رہتا ہے اتنا ہی ایڈورٹائیزر کو بھی رہتا ہے۔ کیونکہ بھارت پاکستان کا میچ دنیا میں سب سے زیادہ دیکھا جاتا ہے۔

اس لیے آج ہونے والا بھارت بمقابلہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میچ مشتہرین کے لیے بڑا فائدہ مند ثابت ہونے والا ہے۔ایک اندازے کے مطابق اس میچ میں فی سیکنڈ ایڈورٹائزنگ سلاٹ کی قیمت 4 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے۔ نیو یارک میں پاک بھارت میچ امریکی وقت کے مطابق صبح 10.30 بجے شروع ہوگا جبکہ بھارتی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔

ایڈورٹائیزرز کے لیے پریمیم ریٹ

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس میچ کے اشتہاری سلاٹ کی قیمت صرف 10 سیکنڈ کے لیے 40 لاکھ روپے تک ہوسکتی ہے۔ بھارت اور پاکستان کے میچوں کے لیے اشتہارات کی جگہ کے لیے ہمیشہ پریمیم قیمت کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ بھارتی میچوں کے دوران اوسطاً 10 سیکنڈ کے اشتہاری سلاٹ سے تقریباً 20 لاکھ روپے ملنے کی امید ہے۔ ساتھ ہی، سپر باؤل کے اشتہار کی قیمت 30 سیکنڈز کے لیے تقریباً 6.5 ملین ڈالر ہے۔

بین الاقوامی اشتہاری کمپنیاں پاکستان اور بھارت کے درمیان امریکہ میں ہونے والے آئندہ کرکٹ میچ کی تشہیر میں بھاری سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔ گزشتہ سال بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران 10 سیکنڈ کے سلاٹ کی قیمت تقریبا 30 لاکھ روپے تھی۔

بھارت بمقابلہ پاکستان کے لیے اسپانسرز کو فائدہ

ایمریٹس گروپ، سعودی آرامکو اور کوکا کولا کمپنی جیسی بڑی بین الاقوامی کمپنیاں ایک ماہ تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ کو بطور اسپانسرز سپورٹ کر رہی ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ امریکہ میں منعقد کرائے گئے اس ٹورنامنٹ کے میچوں کے اوقات کو اس طرح سے منظم کیا گیا ہے تاکہ جنوبی ایشیائی ممالک میں زیادہ سے زیادہ ناظرین اس کو دیکھ سکیں۔ مثال کے طور پر، بھارت اور پاکستان کا میچ اتوار کو نیویارک میں صبح 10:30 بجے شیڈول ہے، جو بھارت میں شام کے وقت کے مطابق ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاک۔بھارت میچ کے ایک ٹکٹ کی قیمت 16 لاکھ روپے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.