ETV Bharat / sports

کینیڈا اور نیپال نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کا اعلان کیا - T20 World Cup 2024 - T20 WORLD CUP 2024

کینیڈا پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کر رہا ہے، پاکستانی نژاد سعد بن ظفر کی قیادت میں 15 رکنی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ جبکہ نیپال نے تجربہ کار روہت پوڈیل کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کی کپتانی سونپی ہے۔

T20 World Cup
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی (ICC)
author img

By UNI (United News of India)

Published : May 2, 2024, 5:15 PM IST

اوٹاوا: امریکہ اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے ٹی۔20 ورلڈ کپ کے لیے کینیڈا نے پاکستانی نژاد سعد بن ظفر کی قیادت میں 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔

کینیڈا پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کر رہا ہے۔ سلیکٹرز نے تجربے کے ساتھ نوجوان صلاحیتوں کو ترجیح دیتے ہوئے ٹیم میں چھ نئے چہروں کو شامل کیا ہے۔ ٹیم میں بلے باز کنورپال تاتھگور، ایرون جانسن اور فاسٹ بولر کلیم ثنا، پرگٹ سنگھ اور رویندرپال سنگھ سمیت ٹیم کے چھ کھلاڑی ہندوستانی نژاد ہیں۔

تاہم، نکھل دت اور سریمانتھا وجے رتنے جیسے کچھ بڑے کھلاڑی ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے۔ تاجندر سنگھ کو ٹورنامنٹ کے لیے ریزرو کھلاڑی کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ کینیڈا کے پاس ایک مشکل گروپ ہے اور اس میں ہندوستان، پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکی ٹیم بھی شامل ہے۔ ٹورنامنٹ میں کینیڈا کا پہلا میچ یکم جون کو امریکہ کے خلاف ہوگا۔

ٹی۔ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کینیڈا کی ٹیم درج ذیل ہے: سعد بن ظفر (کپتان)، ہارون جانسن، دلان ہیلیگر، دلپریت باجوہ، ہرش ٹھاکر، جیریمی گورڈن، جنید صدیقی، کلیم ثناء، کنورپال تتھگور (وکٹ کیپر)، نونیت دھالیوال، نکولس کرٹن، پرگٹ سنگھ، رویندرپال سنگھ، شریا پتنگ اور رایان سنگھ۔ مووا (وکٹ کیپر) ریزرو: تاجندر سنگھ ، آدتیہ وردراجن، عمار خالد، جتندر ماتھرو اور پروین کمار۔

وہیں نیپال نے تجربہ کار روہت پوڈیل کے کندھوں پر ٹی-20 ورلڈ کپ کی ٹیم کی کمان سونپی ہے۔ روہت پوڈیل اس وقت ویسٹ انڈیز اے کے ساتھ جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور ورلڈ کپ کے لیے منتخب ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑی مسلسل نیپال کے لیے کھیل رہے ہیں۔

نیپال نے اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز اے کے خلاف جیتا اور اس میں کپتان روہت نے 54 گیندوں میں 112 رن کی اننگز کھیلی۔ اس کے بعد سے وہ دو میچ 10 اور 76 رن کے مارجن سے ہار چکے ہیں۔

سلیکٹروں نے نیپال کی اس تجربہ کار ٹیم میں آصف شیخ، انیل شاہ، کشال بھرتیل، کشال مالا، للت راج بنشی، کرن کے سی، سومپال کامی اور دیگر کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے۔ اس ٹیم میں دیپندرا ایری بھی موجود ہیں جنہوں نے گزشتہ ماہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک اوور میں مسلسل چھ چھکے لگانے والے دوسرے بلے باز بننے کا ریکارڈ بنایا تھا۔ انہوں نے یہ کارنامہ قطر کے خلاف اے سی سی مینز پریمیئر کپ کے میچ میں انجام دیا۔

نیپال کو ورلڈ کپ میں گروپ ڈی میں رکھا گیا ہے، اس گروپ میں بنگلہ دیش، ہالینڈ، جنوبی افریقہ اور سری لنکا بھی شامل ہیں۔ نیپال اپنا پہلا میچ 4 جون کو ہالینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے نیپال کی ٹیم اس طرح ہے: روہت پوڈیل (کپتان)، آصف شیخ، انیل شاہ، کشال بھرتیل، کشال مالا، دیپندر سنگھ ایرے، للت راج بنشی، کرن کے سی، گلشن جھا، سومپال کامی، پرتیس جی سی، سندیپ جورا، ابیناش بوہارا، ساگر دھاکل اور کمل سنگھ ایری۔

یہ بھی پڑھیں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیائی ٹیم کا اعلان، اسٹیو اسمتھ ٹیم سے باہر

انگلینڈ کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان، جورڈن اور آرچر کی ٹیم میں واپسی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان، کے ایل راہل ٹیم سے باہر

جنوبی افریقہ کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان، ایڈن مارکرم کے ہاتھ میں ٹیم کی کمان

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے نیوزی لینڈ ٹیم کا اعلان، ٹیم کی کمان کس کے ہاتھ میں؟

افغانستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کا اعلان کیا، راشد خان ٹیم کے کپتان مقرر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.