ETV Bharat / sports

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہیٹرک لینے والے چھ گیندباز کون ہیں؟ - Hat Trick in T20 WC - HAT TRICK IN T20 WC

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں اب تک آسٹریلیا، آئرلینڈ، سری لنکا، جنوبی افریقہ اور یواے ای کے گیندباوں نے ہیٹرک لے کر تاریخ رقم کر چکے ہیں۔

آئرلینڈ کے گیندباز کرٹس کیمفر
آئرلینڈ کے گیندباز کرٹس کیمفر (ANI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 29, 2024, 7:32 PM IST

Updated : May 29, 2024, 8:05 PM IST

حیدرآباد: امریکہ اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 شروع ہونے میں اب صرف چند دن باقی ہیں۔ اس ٹورنامیٹ میں جہاں بلے بازوں کا جلوہ رہتا ہے وہیں گیندباز بھی اپنا جلوہ بکھیرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اسی وجہ سے بلے باوزوں کے مقابلے میں گیندبازی اس فارمیٹ میں سب سے مشکل ہوتی ہے۔

گیندبازی کے لحاظ سے کرکٹ کے اس مشکل فارمیٹ کی تاریخ میں اب تک چھ گیندبازوں نے ہیٹرک لی ہے، جس میں آسٹریلیا کا ایک، آئرلینڈ کے دو، سری لنکا کا ایک، جنوبی افریقہ کا ایک اور یواے ای کا ایک گیندباز شامل ہے۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہیٹرک لینے والے چھ گیندباز

بریٹ لی: آسٹریلوی تیزگیندباز بریٹ لی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں ہیٹرک لینے والے پہلے گیندباز ہیں۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کے کیپ ٹاؤن میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2017 میں بنگلہ دیش کے خلاف تین گیندوں پر تین بلے باز شکیب الحسن، مشرف مرتضیٰ اور آلوک کپالی کی وکٹیں حاصل کیں۔

کرٹس کیمفر: آئرلینڈ کے گیندباز کرٹس کیمفر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں دوسری ہیٹرک لی ہے۔ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ڈبل ہیٹرک کرنے والے پہلے گیندباز بھی ہیں۔ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں نیدرلینڈ کے خلاف 4 گیندوں پر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ کیمفر نے کولن ایکرمین، ریان ٹین ڈوشیٹ، اسکاٹ ایڈورڈز اور روئیلوف وین ڈیر مروے کی وکٹیں لیں۔

وینندو ہسرنگا: سری لنکا کے لیگ اسپنر وینندو ہسرنگا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں ہیٹرک کرنے والے تیسرے گیندباز ہیں۔ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں جنوبی افریقہ کے خلاف ہیٹرک لی۔ ہسرنگا نے تین گیندوں پر ایڈن مارکرم، ٹیمبا باوما اور ڈوین پریٹوریئس کی وکٹیں حاصل کیں۔

کگیسو رباڈا: جنوبی افریقہ کے تیز گیندباز کگیسو رباڈا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں ہیٹرک لینے والے چوتھے گیندباز ہیں۔ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں انگلینڈ کے کرس ووکس، ایان مورگن اور کرس جارڈن کو لگاتار آوٹ کرکے پویلین بھیجا۔

کارتک میاپن: یو اے ای کے گیندباز کارتک میاپن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہیٹرک لینے والے پانچویں بولر ہیں۔ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں سری لنکا کے خلاف 3 گیندوں پر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ میاپن نے بھانوکا راجا پاکسے، چارتھ اسالنکا اور داسن شاناکا کو پویلین کا راستہ دکھایا۔

جوشوا لٹل: آئرلینڈ کے بائیں ہاتھ کے تیز گیندباز جوشوا لٹل ورلڈ کپ کی تاریخ میں ہیٹرک کرنے والے چھٹے گیندباز ہیں۔ انہوں نے 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ایڈیلیڈ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن، جمی نیشام اور مچل سینٹنر کو لگاتار آوٹ کرکے پویلین بھیجا۔

یہ بھی پڑھیں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ کس کھلاڑی کے نام ہے؟

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی بیس ٹیمیں، کس گروپ میں کون سی ٹیم؟

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بیس ٹیمیں چار گروپس اور کیا ہے اس ورلڈ کپ میں خاص؟

Last Updated : May 29, 2024, 8:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.