ETV Bharat / sports

امید ہے کہ بھارت چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گا: وسیم اکرم - Wasim Akram On Indian team

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 24, 2024, 7:35 PM IST

پااکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بولر وسیم نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کے حوالے سے بڑی بات کہہ دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ بھارت پاکستان کا دورہ کرے۔

امید ہے کہ ہندوستان پاکستان کا دورہ کرے گا:وسیم اکرم
امید ہے کہ ہندوستان پاکستان کا دورہ کرے گا:وسیم اکرم ((ANI PHOTOS))

بارباڈوس: چیمپئنز ٹرافی 2025 کا انعقاد پاکستان میں 19 فروری سے 9 مارچ تک کیا جائے گا۔اس میں 7 ممالک شرکت کریں گے۔ ان سات ممالک میں ہندوستان، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ اور افغانستان شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں ہندوستان کی شرکت پر تنازع کے درمیان پاکستان کے سابق فاسٹ بالر وسیم اکرم نے آئی اے این ایس کے ساتھ گفتگو میں ملک میں کرکٹ کی بہتری کے لیے اس طرح کے ٹورنامنٹ کی میزبانی کی اہمیت کے بارے میں بات کہی

وسیم اکرم نے آئی اے این ایس کو بتایاکہ مجھے امید ہے کہ ہندوستان چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آئے گا۔ پورا ملک تمام ٹیموں کے استقبال کے لیے بے تاب ہے۔ کرکٹ کا کھیل شاندار ہوگا اور ہم ان کا شاندار استقبال کریں گے۔ ہمارے پاس بہترین سہولیات ہیں اور ہم نئے اسٹیڈیمز پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ چیئرمین نے لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں نئے اسٹیڈیمز پر کام شروع کردیا ہے۔ اس لیے مجھے یقین ہے کہ یہ بہت اچھا ٹورنامنٹ ہوگا اور پاکستان کو کرکٹ کی بہتری کے لیے اس ٹورنامنٹ کی ضرورت ہے ۔مجھے امید ہے کہ تمام ممالک آئیں گے کیونکہ کرکٹ اور سیاست کو ہمیشہ الگ الگ ہونا چاہیے۔

ہندوستان نے 2006 سے دو طرفہ سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔ دونوں حریفوں کے درمیان کشیدہ تعلقات کی وجہ سے دونوں نے 2013 سے صرف آئی سی سی ٹورنامنٹس میں ایک دوسرے کا سامنا کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ٹیم انڈیا اپنے پڑوسی ملک کا سفر کرنے سے اب بھی ہچکچا رہی ہے، جس کی وجہ سے یہ ٹورنامنٹ ہائبرڈ موڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دورہ زمبابوے کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان، شبمن گل کو ٹیم کی کمان

وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ مجموعی طور پر سب کچھ تیار ہے۔ پورا ملک تمام ٹیموں اور معززین اور پریس کے استقبال کا منتظر ہے۔مجھے امید ہے کہ آپ لوگ یہ دیکھنے آئیں گے کہ پاکستان میں ہمارا کیا شاندار انتظام ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.