ETV Bharat / sports

سوریہ کمار یادو کو آئی سی سی ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ ملا - T20 World Cup 2024 - T20 WORLD CUP 2024

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل آئی سی سی نے ہندوستانی ٹیم کے سات کھلاڑیوں کو خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔ سی سی نے کرکٹر آف دی ایئر 2023 کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے جس میں مختلف فارمیٹس کے 7 ہندوستانی کھلاڑی شامل ہیں۔

سوریہ کمار یادو کو آئی سی سی ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ ملا
سوریہ کمار یادو کو آئی سی سی ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ ملا ((IANS AWARDS))
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 30, 2024, 1:22 PM IST

دبئی: ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں دو دن باقی ہیں۔ اس سے پہلے آئی سی سی ہندوستانی ٹیم کے کرکٹرز کو کئی ایوارڈ سے نوازا۔ آئی سی سی نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس کی ٹیم آف دی ایئر 2023 کا اعلان کر دیا ہے جس میں ہندوستان کے 7 کھلاڑیوں کو مختلف فارمیٹس میں جگہ ملی ہے۔ آئی سی سی نے ان کھلاڑیوں کی تصاویر انسٹاگرام پر بھی پوسٹ کی ہیں۔

ہندوستان کے 360 ڈگری کھلاڑی کے نام سے مشہور سوریہ کمار یادو کو بہترین بلے باز اور بالر ارشدیپ سنگھ کو سال کے بہترین ابھرتے ہوئے نجوان گیندباز کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سوریہ کمار یادو کو ٹی20 کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔ دونوں کھلاڑیوں کو آئی سی سی منز ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر میں جگہ ملی ہے۔

سوریا کمار نے گزشتہ سال ٹی 20 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 17 میچوں میں 48 کی اوسط اور 155 کے اسٹرائیک ریٹ سے 744 رنز بنائے۔ اس سے قبل 2022 میں بھی سوریا کو یہ ایوارڈ ملا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی بیس ٹیمیں، کس گروپ میں کون سی ٹیم؟ -

اس کے علاوہ ہندوستانی ٹیم کے کپتان روہت شرما، شبمن گل، کلدیپ یادیو اور محمد سراج کو آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کی کیپ ملی ہے۔ روہت شرما نے یہ کیپ کلدیپ یادو کو بہت ہی مزاحیہ انداز میں دی۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ چار ہندوستانی کھلاڑیوں کو آئی سی سی کے ذریعہ منتخب کردہ سال 2023 کے ون ڈے کے پلیئنگ 11 میں جگہ ملی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.