ETV Bharat / sports

حیدرآباد نے لکھنؤ کو دس وکٹوں سے شکست دی - IPL 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 9, 2024, 12:52 PM IST

Updated : May 10, 2024, 2:45 PM IST

سن رائزرحیدرآباد نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے لکھنو سپر جائنٹس کو یکطرفہ مقابلہ میں دس وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف میں کوالیفائی کرنے کا امکان روشن کرلیا۔ حیدرآباد نے 10 اوورز پہلے ہی مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔

حیدرآباد نے لکھنوں کو دس وکٹوں سے شکدت دی
حیدرآباد نے لکھنوں کو دس وکٹوں سے شکدت دی (etv bharat)

حیدرآباد:آئی پی ایل 2024 کا 57 واں میچ سن رائزرز حیدرآباد اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے درمیان حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ ۔ اس میچ میں حیدرآباد کے اوپنرز ٹریوس ہیڈ اور ابھیشیک شرما نے طوفانی بلے بازی کی اور اپنی ٹیم کو 10 اوور سے پہلے ہی 10 وکٹوں سے شاندار فتح دلائی۔

اپل میں واقع راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم کی اس پچ پر آتے ہوئے جہاں لکھنؤ کے بلے باز رنز بنانے کے لیے جدوجہد کر رہے تھے، حیدرآباد کے دونوں ابتدائی بلے بازوں نے صرف 6 اوور میں ٹیم کے اسکور کو 107 رنز تک پہنچا دیا۔

لکھنؤ سپر جائنٹس کے کپتان کے ایل راہل نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ لکھنؤ نے مقررہ 20 اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔ 166 رنز کے تعاقب میں سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیم نے 62 گیندیں باقی رہ کر 9.4 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے 167 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔

حیدرآباد کی جانب سے ٹریوس ہیڈ 30 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے 89 رن اور ابھیشیک شرما 28 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 75 رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے

اس سے قبل لکھنو سپرجائنٹس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 165 رن بنائے۔جب لکھنؤ کی ٹیم مشکلات سے دوچار تھی، آیوش بدونی نے نصف سنچری کھیلی۔ انہوں نے 30 گیندوں پر 9 چوکوں کی مدد سے 55 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا کی موجودہ ٹیم میں جگہ بنانا بہت مشکل ہے:جیک فریزر میک گرک

کپتان کے ایل راہل 33 گیندوں پر ایک چوکا اور ایک چھکے کی مدد سے 29 رن بنا کر آوٹ ہوئے۔نیکولس پوران 26 گیندوں پر چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 48 رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔کرنال پانٖڈیا 26 رن بنا کر رن آوٹ ہوگئے۔

Last Updated : May 10, 2024, 2:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.