ETV Bharat / sports

اولمپکس میں خراب کارکردگی پر ناراض گواسکر نے کہا، بہانے بنانے میں ہم گولڈ میڈل جیت سکتے ہیں - Gavaskar Slams Indian Athletes - GAVASKAR SLAMS INDIAN ATHLETES

سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر سنیل گواسکر نے پیرس اولمپکس 2024 میں بھارتی کھلاڑیوں کے گولڈ میڈل نہ جیتنے پر سخت تنقید کی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے بیڈمنٹن میں خراب کارکردگی پر لکشیا سین کے کوچ پرکاش پڈوکون کی بھی حمایت کی ہے۔

Sunil Gavaskar
سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر سنیل گواسکر (ANI PHOTO)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 13, 2024, 2:50 PM IST

نئی دہلی: پیرس اولمپکس میں بھارتی کھلاڑیوں کی خراب کارکردگی سے ناراض سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نے سخت بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر کوئی بہانہ بنانے کا مقابلہ ہوتا تو ہم یقینی طور پر وہاں گولڈ میڈل جیت جاتے۔ اس کے علاوہ انہوں نے لکشیا سین کے بیڈمنٹن کوچ پرکاش پڈوکون کے بیان کی بھی حمایت کی ہے۔

گواسکر نے پرکاش پڈوکون کی حمایت کی

دراصل، گواسکر نے پیرس اولمپکس 2024 کے بیڈمنٹن مردوں کے سیمی فائنل میں لکشیا سین کی شکست کے بارے میں کہا کہ لکشیا جیتنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں لیکن وہ دباؤ میں ٹوٹ گئے۔ انہیں ذہنی تربیت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ میرے خیال میں لکشیا سین نے اچھا کھیل کھیلا لیکن میں تھوڑا مایوس ہوں کیونکہ وہ جیت کر اسے ختم کر سکتے تھے۔ لیکن وہ اپنا اعتماد کھو بیٹھے اور اس سے حریف کھلاڑی کا اعتماد بڑھ گیا۔اس سے پہلے بھی کئی بار اس کا اعتماد کم ہو چکا ہے۔

اس سے قبل پرکاش پڈوکون نے لکشیا کے برونز میڈل میچ میں شکست کے بعد کہا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ کھلاڑی آگے بڑھیں اور جیتیں۔ حکومت نے کھلاڑیوں کی مدد کے لیے اپنا کردار ادا کیا اور اب وقت آگیا ہے کہ کھلاڑی اپنا کام کریں۔ ہم اپنی کارکردگی سے تھوڑا مایوس ہیں کیونکہ ہم بیڈمنٹن سے ایک بھی تمغہ نہیں جیت سکے۔

ملک بہانے بنا کر گولڈ میڈل جیت سکتا ہے

سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر گواسکر نے کہا کہ پرکاش پڈوکون بہت پرسکون انسان رہے ہیں لیکن بیڈمنٹن کھلاڑیوں کی مایوس کن کارکردگی کے بعد ان کے تبصرے کافی زیادہ زیر بحث رہے۔ بہت سے لوگ سابق عالمی چیمپئن کی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کی حمایت کر رہے ہیں، یہ اپنے آپ میں تشویشناک ہے۔ ہمارے ملک نے بہانے بنانے کے فن میں مہارت حاصل کر لی ہے۔ بہانے بنانا یہ ایک ایسا کام ہے جہاں ہمارا ملک ہر بار گولڈ میڈل جیت سکتا ہے۔

اشونی پونپا نے پرکاش پر تنقید کی تھی

بیڈمنٹن کھلاڑی اشونی پونپاپیرس اولمپکس 2024 میں بھارتی دستے کا حصہ تھیں اور مایوس کن کارکردگی کے بعد باہر ہوگئیں۔ انہوں نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں لکھا، 'میں یہ دیکھ کر مایوس ہوئی کہ اگر کوئی کھلاڑی جیتتا ہے تو سب کریڈٹ لینے کے لیے آگے آتے ہیں لیکن اگر کھلاڑی ہار جاتے ہیں تو اس میں صرف کھلاڑی کا قصور ہوتا ہے؟ کوچز کو ان کی تیاری کی کمی اور کھلاڑیوں کو تیار نہ کرنے کا ذمہ دار کیوں نہیں ٹھہرایا جاتا؟ جیت کا کریڈٹ لینے والا ہر شخص ہوتا ہے، وہ اپنے کھلاڑیوں کی شکست کی ذمہ داری کیوں نہیں لیتے؟

یہ بھی پڑھیں

لکشیا سین کی شکست سے بیڈمنٹن لیجنڈ پرکاش پڈوکون اتنا خفا کیوں ہیں؟

ناکامیوں کا ذمہ دار صرف کھلاڑیوں پر ہی کیوں پھوڑا جاتا ہے: بھارتی شٹلر اشونی پونپا

پیرس اولمپکس میں بھارتی کھلاڑیوں کی کارکردگی، میڈل میں کس ملک نے ماری بازی؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.