ETV Bharat / sports

بھارتی کرکٹر رویندر جڈیجہ چلے بیوی کی راہ، اس سیاسی پارٹی میں ہوئے شامل - Ravindra Jadeja in Politics

author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Sep 5, 2024, 6:53 PM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر رویندرا جڈیجہ نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اب سیاست میں قدم رکھ دیا ہے۔ ٹیم انڈیا کے اس اسٹار کھلاڑی نے بیوی کی راہ پر چلتے ہوئے ان ہی کی پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔

Star Indian Cricketer Ravindra Jadeja
بھارتی کرکٹر رویندر جڈیجہ (ANI PHOTO)

حیدرآباد: بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر رویندرا جڈیجہ نے بھی سیاست میں قدم رکھ دیا ہے۔ انھوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکنیت اختیار کر لی ہے۔ اس کا انکشاف جام نگر سے بی جے پی ایم ایل اے اور خود جڈیجہ کی بیوی ریوبا جڈیجہ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرکے کی۔

جڈیجہ کی بیوی نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ رویندر جڈیجہ نے بی جے پی کی رکنیت حاصل کر لی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ رویندر جڈیجہ نے حال ہی میں ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے بعد بین الاقوامی ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔

بھارتی کرکٹر رویندرا جڈیجہ اپنی اہلیہ ریوبا کے ساتھ کئی بار انتخابی مہم میں بھی شرکت کر چکے ہیں۔ عام انتخابات کے دوران وہ اپنی اہلیہ ریوبا کے ساتھ بی جے پی کے لیے انتخابی مہم چلاتے نظر آئے۔

رویندر جڈیجہ کی بیوی ریوبا جام نگر شمالی سیٹ سے بی جے پی ایم ایل اے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 جیتنے کے بعد ریوبا اور رویندر جڈیجہ نے ٹیم انڈیا کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی تھی۔

رویندر جڈیجہ کے کیریئر پر ایک نظر

ٹیم انڈیا کے اسٹار آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ کا بین الاقوامی ریکارڈ کافی شاندار رہا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 جیتنے کے بعد رویندرا جڈیجہ نے T20 انٹرنیشنل فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ جڈیجہ نے بھارت کے لیے 74 ٹی 20 میچ کھیلے ہیں۔ اس دوران وہ 515 رنز بنائے اور 54 وکٹیں بھی حاصل کی۔ جڈیجہ کی ایک میچ میں بہترین کارکردگی 15 رنز کے عوض 3 وکٹیں ہیں۔ جڈیجہ اب بھی بھارت کے لیے ون ڈے اور ٹیسٹ کھیلیں گے۔

یہ کھلاڑی بھی سیاستدان بن چکے ہیں

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کچھ کھلاڑی کرکٹ کو الوداع کہنے کے بعد مختلف شعبوں میں ہاتھ آزما رہے ہیں۔ ان میں سے کچھ کھلاڑیوں نے سیاست میں قدم رکھا ہے اور کامیاب بھی ہوئے ہیں۔ تازہ ترین مثال ہربھجن سنگھ کی ہے جنھوں نے کرکٹ کو الوداع کہنے کے بعد سیاست کی دنیا میں اپنا کیرئیر بنانے کا فیصلہ کیا۔ ہربھجن سنگھ اس وقت عام آدمی پارٹی سے راجیہ سبھا کے رکن ہیں۔

اس کے علاوہ بھارتی ٹیم کے موجودہ کوچ گوتم گمبھیر بھی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد سیاست دان بن گئے تھے اور انھوں نے 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران بی جے پی میں شامل ہوکر مشرقی دہلی سے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا اور جیت کر ایم پی بھی بنے لیکن 2024 کے عام انتخابات سے پہلے انھوں نے سیاست سے خود کو الگ کرلیا کرکٹ کی دنیا میں وپس خدمات انجام دینے کا فیصلہ کرلیا۔ اس وقت وہ بھارت کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ہیں۔

گوتم گمبھیر کے علاوہ 2002 میں نیٹ ویسٹ ٹرافی کے فائنل میں ہندوستانی ٹیم کو فتح دلانے والے محمد کیف کا شمار بہترین فیلڈرز میں ہوتا تھا۔ کیف نے 2014 میں پھول پور سے کانگریس کے ٹکٹ پر لوک سبھا الیکشن لڑا تھا لیکن انھین شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین نے بھی سیاست میں قدم رکھا۔ اظہر نے 2009 میں سیاست میں قدم رکھا جب فکسنگ تنازعہ کی وجہ سے ان کا بین الاقوامی کیریئر ختم ہو گیا۔ اظہر الدین کانگریس کے ٹکٹ پر اتر پردیش کی مرادآباد سیٹ سے جیتے اور ایم پی بھی بنے۔

یہ بھی پڑھیں

کوہلی اور روہت کے بعد جڈیجہ نے بھی ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، مودی نے تعریف کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.