ETV Bharat / sports

سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا - T20 World Cup 2024 - T20 WORLD CUP 2024

نیویارک میں کھیلے جارہے آئی سی سی منز ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے گروپ ڈی کے ایک اہم میچ میں سری لنکا نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا
سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا (icc photo)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 3, 2024, 8:05 PM IST

نیویارک:آئی سی سی منز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے گروپ ڈی میں آج سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔گروپ ڈی کے میچ میں سری لنکا کے کپتان وہاندو ہسرنگا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

سری لنکا کے کپتان ہسرنگا نے کہاکہ ان کی ٹیم مضبوط اور متوازن ہے۔ٹیم میں سات بلے باز اور چار گیندبازوں کو شامل کیا گیا ہے،تمام کھلاڑی فٹ ہیں اور ان سے شاندار کارکردگی کی امید کی جا سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ پچ اچھی نظر آ رہی ہے۔پچ کی موجودہ صورتحال کے مدنظر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری طرف جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم نے کہاکہ وہ بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کے بارے میں سوچ رہے تھے بدقسمتی سے ٹاس مخالف ٹیم کے حصے میں گیا۔اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔بڑے ٹورنامنٹ میں ایک ٹیم کو تمام تر صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہنی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم بمقابلہ ویرات کوہلی، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اصل بادشاہ بننے کی جنگ ہوگی

ایڈن مارکرم نے کہاکہ بارٹمیں فرسٹ الیون کا حصہ ہیں۔ ٹیم میں کیشب مہاراج کی شکل میں ایک ہی اسپنر کو شامل کیا گیا ہے اس بنیاد پر تبریز شمسی کو ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے۔ہمارے پاس تجربہ کار گیندباز ہیں جو حریف ٹیم کو بڑا اسکور کھڑا کرنے سے روک سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.