ETV Bharat / sports

ساؤتھ افریقہ کا یہ تیز گیندباز بھارتی ٹیم کا نیا باؤلنگ کوچ مقرر - Team India Bowling Coach

author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 14, 2024, 4:09 PM IST

Updated : Aug 14, 2024, 4:46 PM IST

جنوبی افریقہ کے تیز گیندباز مورنے مورکل بھارتی کرکٹ ٹیم کے نئے بولنگ کوچ ہوں گے اور ان کی مدت ملازمت یکم ستمبر سے شروع ہوگی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم
بھارتی کرکٹ ٹیم (AP PHOTO)

حیدرآباد: جنوبی افریقہ کے تیز گیندباز مورنے مورکل بھارتی کرکٹ ٹیم کے نئے بولنگ کوچ ہوں گے اور ان کی مدت ملازمت یکم ستمبر سے شروع ہوگی۔ اس وقت ٹیم انڈیا کے عارضی بولنگ کوچ سائی بہوتولے ہیں۔ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے معاون عملے میں ابھیشیک نائر اور نیدرلینڈ کے سابق کھلاڑی ریان ٹین ڈیسکاتھے شامل ہیں۔

بورڈ فار کنٹرول آف کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سکریٹری جے شاہ نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ جے شاہ نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ مورنے مورکل کو بھارتی مردوں کی ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مورنے مورکل بھارتی ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے ساتھ 2022 میں لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کے کوچنگ اسٹاف کا حصہ تھے، اس تقرری کے بعد مورکل ایل ایس جی سپورٹ اسٹاف کا حصہ نہیں ہوں گے کیونکہ آئی پی ایل کے قوانین کے مطابق قومی ٹیم سے وابستہ کوئی بھی کوچ کسی بھی فرنچائز کا حصہ نہیں بن سکتا۔

قابل ذکر ہے کہ 39 سالہ اس کھلاڑی نے جنوبی افریقہ کے لیے 86 ٹیسٹ، 117 ون ڈے اور 44 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں جن کی کل 544 بین الاقوامی وکٹیں ہیں۔ باؤلنگ کوچ کے طور پر ان کی تقرری کے ساتھ گوتم گمبھیر کی وہ تمام خواہش بھی پوری ہوگئی جو وہ ہیڈ کوچ کے طور پر بی سی سی آئی سے چاہتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

ہندوستان چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان نہ گیا تو کیا ہوگا؟

Last Updated : Aug 14, 2024, 4:46 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.