ETV Bharat / sports

سپر8: جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو سات رنز سے شکست دے دی - icc t20 world cup - ICC T20 WORLD CUP

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے 45ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو سات رنوں سے شکست دے دی ہے۔ اس میچ میں کوئنٹن ڈی کاک کو ان کی اننگز کی وجہ سے میچ کا بہترین کھلاڑی منتخب کیا گیا۔

جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو شکست دے دی
جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو شکست دے دی ((AP Photos))
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 22, 2024, 10:37 AM IST

سینٹ لوسیا:ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے سپر8 کے ایک اہم میچ جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے میں 7 رنوں سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ نے ٹی20 ورلڈ کپ 2024 میں اپنی ناقابل شکست مہم جاری رکھی ہے۔ تاہم آخر میں ہیری بروک اور لیام لیونگ اسٹون کی دھماکہ خیز اننگز کے باوجود جنوبی افریقہ نے صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ جیت لیا۔

جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 163 رن بنائے۔ افریقہ کی جانب سے وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کاک نے 38 گیندوں پر 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 65 رن بنائے۔ اس کے علاوہ ڈیوڈ ملر نے 28 گیندوں پر 43 رن بنائے جس میں 2 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔ ان دو بلے بازوں کے علاوہ افریقہ کی طرف سے کوئی اور بلے باز خاطر خواہ اننگ کھیلنے میں ناکام رہے۔ ہینرک کلاسن 8، ریزا ہینریکس 19، کپتان ایڈم مارکرم ایک، ٹرسٹن اسٹبس 12، مارکو جانسن 0 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

164 رنز کے ہدف کے تعاقب میں فل سالٹ نے شاندار آغاز کیا اور پاور پلے میں 41 رن بنائے۔انگلینڈ نے 164 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 61 رنوں کے اسکور پر 4 وکٹیں گنوا دیں۔ اور اسے آخری نو اوورز میں 101 رن درکار تھے۔ اس کے بعد بروک نے 53 رنوں کی شاندار اننگز کھیلی اور پانچویں وکٹ کے لیے لیام لیونگ اسٹون کے ساتھ 42 گیندوں پر 78 رنوں کی شاندار شراکت قائم کی۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے گیند بازوں پرایک نظر

جنہوں نے 17 گیندوں پر 33 رنز کی اننگز کھیلی۔ انگلینڈ کو ہدف کے تعاقب کے لیے 18 گیندوں پر 25 رن درکار تھے لیکن جنوبی افریقہ نے آخری تین اوورز میں صرف 17 رنز دے کر سنسنی خیز جیت درج کی اور گروپ 2 میں سرفہرست ہے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشو مہاراج اور کاگیسو ربادا نے دو دو وکٹ حاصل کئے جبکہ شاندار اینریچ نورٹجے اور اوٹنیل بارٹ مین نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.