ETV Bharat / sports

جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے میں امریکہ کو 18 رنوں سے شکست دی - icc t20 world cup 2024 - ICC T20 WORLD CUP 2024

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے امریکہ کو 18 رنز سے شکست دے دی۔ ایک وقت کے لیے ایسا لگ رہا تھا کہ امریکہ یہ اسکور آسانی سے حاصل کر لے گا۔ لیکن آخر میں دو شاندار اوورز نے میچ کو جنوبی افریقہ کے حق میں کر دیا۔

جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے میں امریکہ کو 18 رنوں سے شکست دی
جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے میں امریکہ کو 18 رنوں سے شکست دی ((Photo AP))
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 20, 2024, 1:30 PM IST

اینیٹگا:ویسٹ انڈیز کے اینٹیگا کے نارتھ ساونڈ میں واقع سر ووین رچرڈز اسٹیڈیم میں آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے سپر8 کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے امریکہ کو 18 رنز سے شکست دی۔ اس دلچسپ مقابلے میں ایک وقت امریکہ نے افریقہ کی سانسیں چھین لی تھیں۔ لیکن آخر کار افریقہ جیت گیا۔

ایڈن مارکرم کی قیادت میں افریقہ کے لیے یہ آسان نہیں تھا کیونکہ انہیں امریکی ٹیم کے خلاف سخت محنت کرنا پڑی۔ جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 194 رنز بنائے۔ جس کے جواب میں امریکہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر صرف 176 رنز بنا سکا۔

کوئنٹن ڈی کاک نے 40 گیندوں پر 74 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا جو ان کا ٹورنامنٹ میں اب تک کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ تاہم ریزا ہینڈرکس نے اپنی خراب فارم کو جاری رکھا اور 11 گیندوں پر صرف 11 رنز ہی بنا سکے۔ کپتان ایڈن مارکرم نے 32 گیندوں پر 46 رنز کی اننگز کھیلی۔

ڈیوڈ ملر کے صفر پر آؤٹ ہونے سے مڈل آرڈر تھوڑا سا ڈگمگا گیا لیکن ہینرک کلاسن اور ٹرسٹن اسٹبس کی تیز رفتار بیٹنگ نے 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 194 رنوں تک پہنچا دیا۔ باؤلنگ میں سوربھ نیتراوالکر نے امریکہ کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے چار اوورز میں صرف 21 رنز دے کر دو وکٹ لیے۔ ہرمیت سنگھ نے بھی اپنے لیفٹ آرم اسپن سے متاثر کرتے ہوئے 2 اہم وکٹیں حاصل کئے۔

195 کے مشکل ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے، USA نے ابتدائی طور پر تین وکٹ گنوا دیئے، فارم میں آرون جونز بھی پانچ گیندوں پر صفر پر آؤٹ ہو گئے۔ ابتدائی جھٹکوں نے انہیں بیک فٹ پر ڈال دیا لیکن وکٹ کیپر بلے باز اینڈریس گاس نے دلیرانہ اننگز کھیل کر امیدوں کو زندہ رکھا۔ گاس نے شاندار ناقابل شکست اننگز کھیلتے ہوئے 47 گیندوں پر 80 رنز بنا کر امریکی امیدوں کو زندہ رکھا۔ ہرمیت سنگھ نے اہم کردار ادا کیا اور گاؤس کے ساتھ اہم شراکت داری قائم کی۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی20 ورلڈ کپ سپر8: انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

جنوبی افریقہ کی جانب سے کگیسو ربادا نے فتح کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے شاندار بالنگ کی اور اپنے 4 اوورز میں 18 رنز دے کر 3 وکٹ حاصل کئے۔ ربادا کا آخری اوور خاصا فیصلہ کن تھا جس میں انہوں نے صرف دو رنز دیے اور ہرمیت سنگھ کو آؤٹ کیا۔جنوبی افریقہ نے اپنی سپر 8 مہم کا آغاز جیت کے ساتھ کیا لیکن انہیں اپنے دو پوائنٹس حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کرنا پڑی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.